لندن،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ہر قسم کی کرکٹ سے ایک ماہ کا وقفہ لے لیا ہے،چنانچہ اس بات کی تصدیق ہورہی ہے کہ مشاورت کے بعد ہی انہیں دورہ ویسٹ انڈیز سے سائیڈ لائن کیا گیا ہے،بھارتی ٹیم 22 جولائی سے ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہوگی۔
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی نے کل اتوار کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بعد کرکٹ سے دوری اختیار کرنی ہے،انہوں نے واپس اپنے ملک بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وہ فیملی کے ساتھ انگلینڈ کے دارلحکومت لندن میں قیام کریں گے،اپنی والدہ اور فیملی کے ساتھ مکمل وقت گزاریں گے،اس دوران وہ انگلینڈ میں کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ویرات کوہلی نے پھر بابر اعظم کو کیا جواب دیا
ویرات کوہلی اگلے ماہ کے آخر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ اور اس کے بعد سال کے آخر کے ورلڈ ٹی 20 کپ میں شریک ہونگے،اس کے لئے انہوں نے اپنی باڈی کو آرام دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ویرات کوہلی 2019 کے بعد سے سنچری نہیں کرسکے،گزشتہ سال تک وہ ہاف سنچری تک جارہے تھے لیکن اس سال تو ہاف سنچری اننگ بھی خواب بن گئی ہے۔
انگلینڈ اور بھارت کا تیسرا ون ڈے کل مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔ویرات کوہلی اس پلان کا حصہ ہیں۔سیریز 1-1 سے برابر ہے۔