| | | | |

بگ بیش،پاکستان کے 50 کے قریب کرکٹرز شامل،فیصلہ کیسے ہوگا

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اس بار کمال ہوگیا،آنے والےسیزن کے ڈرافٹ میں پاکستان سے 50 کے قریب کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں،اس طرح پہلی بار آسٹریلین بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اتنی بڑی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

بگ بیش لیگ 23-2022 کے لئے 279 کرکٹرز کی لسٹ جاری کی گئی ہے۔ان میں ایک درجن پلاٹینیم پلیئرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان بھی شامل ہیں۔

بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب 28 اگست کوہوگی،یہ وہ روز ہوگا،جس دن پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ میں مقابلہ پڑے گا۔

رضوان کی کپتانی رائیگاں،یو اے ای کو ایشیا کپ کے حوالہ سے بڑا جھٹکا

پاکستانی کھلاڑیوں میں بلال خان، طیب عباس، آصف آفریدی، سرفراز احمد، سہیل اختر، کامران اکمل، عمر اکمل، فیصل اکرم، آصف علی، محمد عامر، شاہنواز دہانی، سلمان فیاض، ظفر گوہر، محمد حفیظ، علی ماجد شاہ، عثمان شنواری، حسین طلعت، عماد وسیم، محمد زاہد، ذیشان ضمیر، اور محمد ذیشان محمد حارث، دلبر حسین، محمد عمران۔ جونیئر، سلمان ارشاد، عثمان خالد، اعظم خان، جنید خان، معاذ خان، موسیٰ خان، شاداب خان، شرجیل خان، احمد دانیال لطیف، سید فریدون محمود، شان مسعود، اسامہ میر، محمد سلمان مرزا، سعد نسیم، عثمان قادر، مومن قمر، رومان رئیس، مامون الریاض، وہاب ریاض  شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *