میلبورن،کرک اگین رپورٹ
بگ بیش لیگ کا تیسرا میچ ملتوی ہوگیا ہے،اس طرح کورونا اٹیک کے اثرات بڑھتے جارہے ہیں،آسٹریلیا میں کرکٹ سیزن متاثر ہورہا ہے،اس کے بچائو کے لئے کوششیں تیز تر ہوگئی ہیں،تمام ٹیموں کو ایک ہی ہب میں منتقل کئے جانے کی تیاری جاری ہے۔
آسٹریلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بگ بیش میں جمعہ 7 جنوری کا میچ بھی ملتوی کیا گیا ہے،یہ میچ میلبورن سٹارز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے مابین جمعہ رات کو ہونا تھا،اب اس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سٹارز کا یہ رواں ایونٹ کا دوسرا میچ ملتوی ہوکر ری شیڈول پر گیا ہے،۔اس کے 13 پلیئرز کووڈ کی وجہ سے قرنطینہ میں تھے،اب اس کےاثرات سے باہر آرہے ہیں۔
پی ایس ایل 7،اضافی پلیئرز کے حوالہ سے بڑی پیش رفت،3 ممالک سے رابطے
ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے تمام ٹیموں کو ایک ہی شہر میلبورن میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ٹیموں کو پبلک مقامات اور عام شہریوں کے ٹکرائو سے بچانا ہے۔اس کنڈیشن میں بعض ٹیموں کو ہوم میچز کے ایڈوانٹج کا فائدہ ہوسکتا ہے کہ وہ چارٹرڈ فلائٹ سے ان مقامات پر میچز کھیلنے جائیں.اس کے لئے وکٹورہ ٹیمیں آجاسکیں گی۔
بگ بیش کی 8 ٹیموں کو میچزکی بنیاد پر سفرکروایا جائے گا،رہائش کے لئے واپس میلبورن کے رہائشی حصے میں آنا ہوگا،کرکٹ آسٹریلیا اس کے عملی سٹرکچر کو فائنل کرچکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے اس میں خاصا سبق ہے کہ ایونٹ کو کیسے بچایا جاتا ہے۔پی ایس ایل 7 کے میچز 27 جنوری سے کراچی میں شیڈول ہیں۔پھر یہ میچز لاہور منتتقل ہوجائیں گے۔اب جب کہ ملک میں کورونا کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں،ایسے میں ٹیموں کے میچز کسی دوسرے یا تیسرے مقام منتقل کرنے یا ایک ہی مقام پر رکھ کررہائش کو بہتر کئے جانے اور احتیاط برتنے جیسے کام شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ گزشتہ سال کراچی میں شروع ہوئی تھی،ہفتہ 10 دس روز بعد ایسے ہی کیسزکی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔