| | | | | |

پی ایس ایل 7،اضافی پلیئرز کے حوالہ سے بڑی پیش رفت،3 ممالک سے رابطے

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

Image ,File Photo

پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے اضافی پلیئرز کی ڈرافٹنگ یا پک کے لئے میدان سج گیا۔7 جنوری بروز جمعہ کو یہ عمل ہوگا،اس کے لئے پی سی بی نے فرنچائزز کو ایک پک لسٹ دے دی ہے ،غیر ملکی پلیئرز کے حوالہ سے مختلف مقامات پر رابطے جاری ہیں۔جنوبی افریقا کے ساتھ 2 اور ممالک کے کھلاڑی بھی ریڈار میں آگئے ہیں۔اہم نام متوقع ہیں۔

پی ایس ایل 7،ایک اور اہم ملک کی کمک مل گئی،پلیئرز کی تعداد میں اضافہ

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس 7 کو کورونا سے پاک کرنے کے لئے 3 پلان سیٹ کر لیئے ہیں۔سخت پروٹوکول نافذ کردیئے ہیں۔پی سی بی  کے ہائی آفیشلز نے یہاں تک کہا ہے کہ ایونٹ اور پاکستان کی بقا اہم ہے،کوئی اور نہیں۔اس پیغام میں سرزنش بھی ہے اور تلقین بھی کہ پاکستان سپر لیگ 7 کے پروٹوکولز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیموں کے مالکان و آفیشلز کو اس حوالہ سے تھوڑی تشویش ضرور ہوئی ہے لیکن ملکی کرکٹ کی بقاکے آگے ہر ہدایت پر عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا ہے،ساتھ میں  آفیشلز کی تعداد بھی کم کرنے کی بات کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 میں پلیئرز کی تعداد کے اضافہ کی خبر کرک اگین نے گزشتہ رات ہی دے دی تھی،اب معلوم ہوا ہے کہ نیشنل پلیئرز کا ایک الگ سے بائیوسیکیور ببل بیک اپ بھی ہوگا،جس میں درجنوں پلیئرز رکھے جانے کی تجویز ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *