میلبورن،کرک اگین رپورٹ
بگ تھری کو گھر بھیج دیا گیا،بابر اعظم کی غیر ذمہ داری کیا۔پاکستان میں وسیم اکرم اور کراچی کنگز کے خلاف میمز کا سلسلہ جاری ہے۔واقعہ یہ ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی بائولنگ کے دوران آخری لمحات میں وسیم اکرم بائونڈری لائن پرپہنچ گئے،بابر اعظم سے بات کرتے نظر آئے۔کرک اگین نے گزشتہ رات ہی اس کی رپورٹ کردی تھی کہ وسیم اکرم یہ کہنے گئے تھے کہ بائولرز یارکرز کیوں نہیں کرتے۔اس کی مزید باتیں آج جاری ہیں۔وسیم اکرم کی مبینہ وضاحت آج بیان کی گئی،اس میں بھی یارکرز کی بات ہے۔
ملتان کی جیت کا جشن،ریلی روسو خوفزدہ،آدھی رات کووضاحت جاری
اہم بات یہ ہے کہ کوئی وسیم اکرم پر تنقید کررہا ہے تو کوئی ان کا دفاع۔وسیم اکرم کو اپنی حد میں رہنے کی بات ہورہی ہے تو ساتھ میں کراچی کنگز کے صدر کے طور پر باپ کی بچوں کو ڈانٹ سے تعبیر کرکے اسے بھلانے کی بات کی جارہی ہے۔
اصل ذمہ داری بابر اعظم کی تھی اور ہے کہ وہ سامنے آئیں اور صورتحال میں اپنے صدر ،ماضی کے لیجنڈری پیسر کا دفاع کریں،دنیا کو بتائیں کہ وسیم اکرم کی آمد میرے اور ٹیم کے لئے اعزاز تھی،انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہے،درست کہا ہے۔یہی باتیں،یہ کوچنگ میرے لئے،کراچی کنگز کے لئے بعد میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ مفید ہونگی۔بابر اعظم کو اس سے ملتے جلتے خیالات کا بیان کرنا چاہئے۔۔اب تک غیر ذمہ داری دکھائی ہے۔
ادھر آسٹریلیا نے بگ تھری کو گھر بھیج دیا۔آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف باقی رہ جانے والے 2 ٹی 20 میچز سے اپنے تینوں ٹاپ بائولرز کو دورہ پاکستان کے لئےگھر بھجوادیا ہے۔مچل سٹارک،جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز اب تھوڑا آرام کریں گے اور فریش ہوکر پاکستان کا سفر پکڑیں گے۔
آسٹریلیا اسکواڈ میں جگہ بنانے والے لیگ اسپنر سویپسن نے اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اب کی بار انہیں ٹیسٹ کیپ ملے گی۔،وہ 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو پاکستان کا دورہ کرے گا۔