کرک اگین اسپیشل ڈیسک
بھارت اور جنوبی افریقا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔سنچورین میں ہونے والی بارش کے باعث تاحال میچ کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ادھر جنوبی افریقا ٹیم میں شامل ایک کھلاڑی کوروناکی علامات کی وجہ سے سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔ڈونی اولیور کو سنچورین کے میچ سے سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔
محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ،انگلینڈ کے اپنے ہی کھلاڑی جوئے روٹ کے دشمن،مشکلات کھڑی کردیں
انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم افغانستان کے خلاف اہم میچ کھیل رہی ہے،سیمی فائنل میں جانے کے لئے اسے افغانستان کا دیا ہوا معقول ہدف 260 رنز کو پورا کرناہے،ٹیم پراعتماد ہے،اس نے آخری اطلاعات تک بناکسی نقصان کے99 اسکور بنالئے تھے،16 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔34 اوورز باقی تھے،ہدف بظاہر آسان تر ہوگیا ہے۔
پاکستانی ٹیم عرب امارات کے خلاف کھیل رہی ہے،دبئی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسے مشکلات رہی ہیں،گرین کیپس 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف219 اسکور بناسکے،عرب امارات ٹیم مشکل میں تھی۔24 اوورز کھیل کر اس نے صرف 76 اسکور بنائے تھے،اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے،
پاکستانی پیسر حسن علی ان دنوں تھنڈے مقامات کی سیر پر ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر برف باری کی تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ انہیں یہ سب بے حد پسند ہے۔
بنگلہ دیش میں بی پی ایل پلیئرز ڈرافٹنگ میں بڑے بڑے نام پک کرلیے گئے ہیں۔پی ایس ایل سے متصادم ٹی 20 لیگ میں متعدد ایسے کھلاڑی چلے گئے ہیں،جن کو پی ایس ایل 7 میں ہونا چاہئے تھا۔کیڈو وک والٹن ،رائڈ ایمٹ کو چٹاگرام نے لے لیا۔کرس گیل بریسال میں آگئے ہیں،سلہٹ نے کولن انگرام،چندی مل، اور روی بوپارا کو لے لیا ہے۔اسی طرح کومیلا نے معین علی،فاف ڈو پلیسی،سنیل نارائن،لٹن داس، کو لیا ہے۔کھلنا نے راجا پکاسا اور نوین الحق کو پک کیا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی فائنل کا تیسرا روز بارش سے متاثر ہوگیا ہے،کراچی میں جاری بارش کے باعث ڈے نائٹ میچ کا تیسرا روز تاحال تاخیر کا شکار ہے۔