دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اننگ کے دوران پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے گرائونڈ میں نماز ادا کی،ان کی یہ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔محمد رضوان عام طور پر نماز اپنے وقت پر ادا کرتے ہیں۔رضوان نے اننگ کے ہاف وقت میں نماز ادا کی۔
تاریخ بدل گئی،کوہلی شکار،بھارت ناکام،پاکستان کی تاریخی جیت،کرک اگین کا تجزیہ 100 فیصد سچ
دوسری جانب بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا پر جیسے طوفان سا آگیا ہے۔پاکستانی سپورٹرز نے تو ایسی ایسی تصاویر جاری کردیں کہ لوگ بے اختیار ہنس پڑے۔
گبر سنگھ کی تصیر لگا کر پوچھا گیا کہ کتنے آدمی تھے۔جواب ملا 2 آدمی تھے۔
کوہلی کی تصویر دکھائی گئی کہ گرائونڈ میں موجود مایوس الٹے لیٹے ہیں۔ان کی اہلیہ ساتھ بیٹھی ہیں اور ایسا کچھ لکھا گیا کہ بس۔
وزیر اعظم پاکستان کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کو بد ترین شکست ہوئی ہے۔
بھارت میں ٹی وی توڑنے،اکشے کمار جیسے اداکاروں کے رونے کی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی کامیابی پر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔بابر اعظم کو حریف کپتان ویرات کوہلی نے ہاتھ ملا کر مبارکباد دی ہے جب کہ 78 رنزبنانے والے وکٹ کیپر محمد رضوان کو گلے لگا کر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہاں میچ دیکھا،فتح پر تاریخی کلمات
پاکستانی ٹیم نے گرائونڈ میں سیلفی بنائی اور کہا ہے کہ یہ پاکستانی ٹیم ہے اور یہ اس کی پارٹی ہورہی ہے۔مختلف تبصرے جاری ہیں۔