برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
بھارت فاسٹ بائولر کی قیادت میں آج انگلینڈسے ٹیسٹ کھیلےگا،دلچسپ حقائق۔بھارت جس نے گزشتہ سال انگلینڈ کا آخری ٹیسٹ کووڈ کو جواز بناکر کھیلنے سے انکار کیا تھا،اسے آئی پی ایل کے لئے عرب امارات جانے کی جلدی تھی،اس سال اسی سیریز کے تکمیل میں کووڈ نے اب اس کا پیچھا چھوڑا نہیں ہے۔کپتان روہت شرما اسی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہوفتہ ٹیسٹ مثبت آیاتھا،پھر بدھ کو بھی ایسا ہی ہوا،جمعرات کو 2 کاوشیں بھی ناکام ہوگئی ہیں۔اب فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کپتانی کریں گے۔
بھارتی کپتان پھر کووڈ کا شکار ،بورڈ ایک تعویذ کے چکر میں چلاگیا
کپل دیو کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ بھارت کی قیادت ایک فاسٹ بائولر کریں گے،انگلینڈ اور بھارت کا گزشتہ سال سیریز کا 5 واں اور آخری ٹیسٹ آج جمعی یکم جولائی سے ایج باسٹن میں شروع ہوگا۔بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ بھارتی ٹیم انگلینڈ میں کسی سیریز میں 3 ٹیسٹ میچزجیتی ہو۔ایک اور اتفاق یہ بھی ہے کہ برمنگھم میں اس نے اب تک جو 7 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔مشکل سے ایک ڈرا کھیلا ہے۔6 میں شکست ہوئی ہے۔
روہت شرما کے آئوٹ ہونے کے بعد اب پیسر جسپریت بمراہ کپتانی کریں گے۔ویرات کوہلی ایک عام پلیئر کے طور پر ہونگے۔73 اننگز سے مسلسل بناسنچری کے کیریئر گزار رہے ہیں۔2019 کے بعد سے سنچری نہیں کرسکے،اس کے ساتھ بھارت کو چتشور پجارا اور میانک اگروال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ایشون اور شردول ٹھاکر میں سے کوئی منتخب ہوگا۔ شمبان گل،ہنومان وہاری،کوہلی شری یاس ایئر اور رشی پنت کنفرم ہیں۔رویندرا جدیا،محمد شامی اورمحمد سراج بھی ہونگے۔
ادھر انگلینڈ بھی نئے کپتان بین سٹوکس کی کپتانی میں پہلی ٹیسٹ سیریز حال ہی میں نیوزی لینڈ سے جیت کر پراعتماد ہے،ویسے دونوں جانب کپتان اور کوچز تبدیل ہیں۔ایلکس لیز،زک کرولی،اولی پوپ،جوئے روٹ،جونی بیرسٹو اور بین سٹوکس کے ساتھ میتھیو پوٹس اور سام بلنگز،جیک لیچ،سٹورٹ براڈ اور جمی اینڈرسن کھیلیں گے۔
پچ پر گھاس موجود ہے،سخت ہے،پیسرز کو مدد دے گی،اسپنرزکے لئے زیادہ موزوں نہیں ہوگی۔پہلے روز دوسرے سیشن اور دوسرے روز پہلے سیشن میں بارش کی پیش گوئی ہے۔
ادھر بھارتی بورڈ نے اس اکلوتے ٹیسٹ کے بعد ہونے والی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لئے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔روہت شرما کپتان ہونگے۔