مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
بھارت نے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں بھی ہرادیا،کوہلی پھر فلاپ۔بھارت نے اولڈٹریفرڈ کی گزشتہ کئی سال سے جاری،بلکہ 10 میں سے 9 میچزکی قائم روایت توڑ ڈالی،یہی نہیں اس نے جرات مندانہ فیصلہ بھی کیا،ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی بجائے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،یہ جانتے ہوئے کہ یہاں پہلی بیٹنگ والی ٹیم 300 کے قریب اسکور کرسکتی اور پھر پہلے بلے بازی کی بنیاد پر جیت سکتی ہے۔مہمان ٹیم نے پہلی دراڑ یوں یوں ڈالی کہ انگلینڈ کو 300 کے قریب جانے ہی نہ دیا۔اس میں سارا کمال بھارتی بائولرز کا تھا۔سارا نزلہ میزبان بیٹرز پر ہوگا کہ پورے اوورز تک نہ کھیل سکے۔46 ویں اوور میں 259 رنزبناکر ڈھیر ہوگئے۔
انگلش ٹیم شروع میں حسب سابق سیٹ نہ ہوسکی۔74 رنزپر 4 اور 149 تک 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔کپتان جوس بٹلر نے مڈل میں 60 رنز کی اننگ کھیل کر اسکور فائٹنگ ٹوٹل تک پہنچادیا۔جیسن رائے 41 اور معین علی 32 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔ہردک پانڈیا نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 24 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔یزوندر چاہل نے 3 وکٹ کے لئے60 رنز دیئے۔جسپریت بمراہ فٹنس مسائل کے سبب نہ کھیل سکے،ان کی جگہ محمد سراج نے 2 وکٹیں لیں۔
بھارتی بورڈ کا رمیز راجہ کے متعلق اہم انکشاف،آج فیصلہ کن ون ڈے،ٹی 20 بلاسٹ چیمپئن
جواب میں بھارت کے لئے ایک بات اننگ کے ابتدائی حصہ میں یوں مایس کن تھی کہ اس کے بھی 4 ٹاپ آرڈرز بیٹرز 72 کے مجموعہ پرپویلین لوٹ گئے۔ویرات کوہلی پھر بدقسمت رہے۔وہ ٹوپلی کا شکار ہوئے،روہت شرما کی طرح 17 ہی کرسکے۔نازک ترین موقع پر رشی پنت اور ہردک پانڈیا نے 5 ویں وکٹ پر 133 رنزکی شراکت قائم کرکے بھارت کو فتح کی پٹری پر ڈالا۔71 رنزبنانے والے پانڈیا کو انگلش بائولرز نے آئوٹ کرکے میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن رشی پنت راہ میں تھے،انہوں نے نہ صرف سنچری مکمل کی،ساتھ میں وننگ اننگ کھیلی۔اپنی ٹیم کو 43 ویں اوور میں 5 وکٹ سے جتوادیا۔اسکے ساتھ ہی بھارت نے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ٹی 20 سیریز بھی اسی مارجن سے جیتی ہے۔گزشتہ میچ میں 6 وکٹیں لینے والے ریس ٹوپلی نے 3 وکٹیں لیں لیکن کارگر نہ ہوئیں۔پنت 125 رنزبناکر ناقابل شکست گئے۔