| | | | | | | | | |

بھارتی بورڈ کا رمیز راجہ کے متعلق اہم انکشاف،آج فیصلہ کن ون ڈے،ٹی 20 بلاسٹ چیمپئن

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

ہمپشائر ٹیم نے ٹی 20 بلاسٹ کپ جیت لیا ہے،برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے جیت رقم کی ہے۔چیمپئن ٹیم نے 8 وکٹ پر 152 اسکور بنائے،جواب میں لنکا شائر ٹیم 151 رنزپر ہمت ہارگئی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا تیسرا میچ آج اتوار 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں یہ فیصلہ کن جنگ  ہوگی۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ویرات کوہلی کے لئے یہ اہم ترین شو ہوگا۔اس کے بعد وہ آرام پر جارہے ہیں۔فارم کی بحالی ان کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنے گی،اب تک 2 میچزمیں بھارت کے جسپریت بمراہ اور انگلینڈ کے ٹوپلی ہیرو رہے ہیں۔دونوں پیسرز نے باری باری ایک ایک میچ میں 6،6 وکٹیں حاصل کیں۔دونوں نے ایک دوسرے کی ٹیموں کی کمر توڑی تھی۔

ہاتھ ہوگیا،آئی سی سی ایف ٹی پی میں پاکستان کے کم میچز

اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر کا اہم ترین رخ یہ ہے کہ یہاں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں فائدہ میں رہتی ہیں۔گزشتہ 9 میچز میں  6 ایک روزہ میچز میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم نے 6 بار 290 سے زائد اسکور بنائے ہیں۔ان 9 میچز میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 8 بار جیتی ہے۔اس طرح آج جو ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی،اس کی جیت کی پیش گوئی ٹاس کے ساتھ ہی کی جاسکتی ہے۔موسم نہایت گرم ترین ہوگا۔

ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے بارے میں نہایت اہم ترین بات کی ہے۔لندن میں بھارتی میڈیا سے بات چیت میں بورڈ سیکرٹری نے بتایا ہے کہ اگلے 4 سال میں بھارت نے آئی پی ایل  ونڈو کو ایف ٹی میں اڑھائی ماہ کے لئے خالی کروایا ہے،اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس دوران کوئی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوسکے گی۔ایف ٹی پی 2023 سے 2027 کی تفصیلات پہلے ہی شائع کی جاچکی ہیں ۔

پاکستان میں 2 بار 3 ملکی ون ڈے کپ شیڈول

بھارتی بورڈ سیکرٹری سے پوچھا گیا کہ پی سی بی اس کی مخالفت کرے گا۔رمیز راجہ متحرک ہیں،اس پر جے شاہ  نے دلچسپ بات کی۔وہ کہتے ہیں کہ

رمیز کے ساتھ  ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اسے اپنے ملک کے میڈیا کو کچھ باتیں کہنا پڑتی ہیں ۔ وہ وہی کرتا ہے جو منصفانہ ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ  آئی سی سی کے اجلاسوں میں ان کی کارکردگی کا رجحان  مختلف کہانی سناتا ہے۔ وہ کبھی سخت احتجاج نہیں کرتے ہیں۔پھر وہ ایک مکمل شریف آدمی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ایسا ہو رہا ہے۔ تمام بورڈز یہ چاہتے ہیں اور کھلاڑی بھی یہ چاہتے ہیں کہ آئی پی ایل ونڈو اڑھائی ماہ کی ہی ہو۔

ڈرامائی تبدیلی،ایشیا کی سری لنکا سے منتقلی،نئے میزبان سے روابط تیز

ادھر بنگلہ دیش کے کھلاڑی تمیم اقبال نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *