| | |

بھارت نے پاکستان کو روند کر رکھ دیا

 

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

بھارت کا پاکستان کے ساتھ بد ترین سلوک،کامن ویلتھ گیمز کرکٹ میں قومی ٹیم کو عبرتناک انداز میں شکست ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر مزید لڑکھڑاگئی۔بیٹنگ کے بعد بائولنگ کا بھی عرس نکل گیا۔خیال کیا جا سکتا ہے کہ پی سی بی کو بھی جھٹکا لگا ہوگا ۔

اس کے ساتھ ہی مسلسل دوسری شکست کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میڈل ریس سے باہر ہوگیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے 100 رنز کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا۔شفالی ورما اور سمریت مندھانا نے 6 اوورز میں 61 رنز کا آغاز کیا۔ورما 16 رنز بناکر گئیں۔

سمریت مندھانا نے شاندار ہاف سنچری مکمل کی۔وہ 63 پر ناقابل شکست رہیں۔بھارت نے ہدف 12 ویں اوور میں 2وکٹ پر پورا کرکے8 وکٹ سے جیت رقم کی۔

ادھر انعم امین کو 2 اوورز میں 26 رنز کی مار پڑی۔طوبی حسن نے ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل قومی ٹیم مقررہ 18 اوورز میں 99 پر ڈھیر ہوگئی۔اننگ کی مکمل تفصیلات اس لنک میں

پاکستان بھارت کے خلاف 99 اسکور پر ڈھیر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *