باسیٹری،کرک اگین رپورٹ
بھارت کا پلٹ کر پھروار۔تیسرا ٹی 20 میچ 7 وکٹ سے جیت کر 5 میچزکی سیریز میں 1–2 کی برتری بھی لے لی ہے۔سیریز کے تیسرے میچ میں بھارتی جیت میں مرکزی کردار اوپنر سوریاکمار یادھیو کا تھا،انہوں نے 44 بالز پر76 اسکور کئے۔کپتان روہت شرما 11 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز نےدعوت ملنے پر پہلے بلے بازی کی۔ٹیم 57 رنزکے اچھے آغاز کے بعد 107 رنز تک بھی 9 وکٹ ہاتھ میں رکھتی تھی،خیال تھا کہ 80 سے زائد اسکور آخری 6 اوورز میں بنیں گے لیکن بھارتی گیند بازوں نے آخری 4 اوورز میں 36 اسکور دیئے۔چند وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کو 164 رنز5 وکٹ تک محدود کیا۔
میزبان ٹیم کے کیل میئرز نے 50 بالز پر 73 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔بھارت کی جانب سے بھونشورکمار 35 رنزکےعوض 2 وکٹ لےکر کامیاب بائولر بنے۔
جواب میں بھارت نے بھی بااعتماد آغاز لیا۔105 رنزکی شراکت بنی۔سوریا کمار نے شاندار 76 اسکور بنائے۔آخر میں رشی پنت نے ناقابل شکست 33 اہم اسکور کئے۔بھارت نے ہدف 6 گیندیں قبل 3وکٹ پر پورا کرلیا۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں پہلی کامیابی بھارت،دوسری ویسٹ انڈیز نے اپنےنام کی تھی۔اب کو پر سے سبقت ہے۔آخری 2 میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔