جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔سنچورین باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔جوہانسبرگ اور کیپ ٹائون اگلے دونوں میچز کی میزبانی کریں گے۔پہلے 2 ایک روزہ میچز پرل میں ہونگے۔آخری میچ کیپ ٹائون میں ہوگا۔
ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی سے ون ڈے کپتانی بھی گئی یا نہیں،فیصلہ ہوگیا
بورڈ کو دوسری بار شیڈول جاری کرنا پڑا ہے۔کووڈ کیسز اور بارڈرز کی سختیوں کے باعث بھارتی ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا میں ایک ہفتہ کی تاخیر کا فیصلہ کیا تھا۔ساتھ میں ٹی 20 سیریز بھی ختم کردی گئی ہے۔اب صرف 3 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز رکھے گئے ہیں۔ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ایک روزہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
تیسرا ٹیسٹ میچ 11 جنوری سےکیپ ٹائون میں ہوگا۔
پہلا ایک روزہ میچ 19 جنوری کو پرل میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ایک روزہ میچ 21 جنوری کو پرل میں ہوگا۔
تیسرا وآخری میچ 23 جنوری کوکیپ ٹائون میں ہوگا۔