برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
بھارت ایج باسٹن میں ناکام،انگلینڈ نے ٹیسٹ تاریخ کی اپنی بڑی فتح رجسٹرڈ کردی۔اپنی تاریخ کاریکارڈ 378رنز کابڑا ہدف عبور کیا۔سابقہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف 362 رنز کا تھا جو 2019 ایشز میں قائم ہوا تھا ۔
بھارت تاریخی ٹیسٹ میں 3 چیزیں کھوگیا۔
پہلی چیز ایج باسٹن میں پہلی جیت رقم کرنے کا چانس مٹ گیا۔8واں میچ تھا۔7ویں شکست ہوگئی۔1 میچ ڈرا رہا۔
دوسری چیز اس کے ہاتھ سے یہ ٹیسٹ سیریز نکل گئی۔انگلینڈ 5 میچز کی سیریز 2-2سے ڈرا کرگیا ہے۔گزشتہ سال سے لی گئی برتری تمام ہوگئی۔
تیسری بات انگلینڈ میں کسی سیریز کے 3 میچز جیتنے کا خواب بکھر گیا۔
چوتھی بات بھارت کی انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز فتوحات پاکستان کے برابر 3 ہی رہ گئیں۔پاکستان سے زیادہ سیریز نہ جیت سکا۔یہ الگ بات ہے کہ اس نے ناکامیاں بھی زیادہ سمیٹی ہیں اور سیریز بھی زیادہ کھیلی ہیں۔بھارت کی انگلش سرزینن پر ٹیسٹ سیریز 1971 اور 1986 اور پھر 2007 کی جیت ہیں۔پاکستان بھی 3 سیریز جیتا ہے۔
منگل کو جوئے روٹ اور بین سٹوکس نے مزید درکار 119 رنز بڑی تیزی سے مکمل کئے۔دونوں نے سنچری مکمل کی۔
انگلینڈ پھر بڑے ہدف کی جانب رواں دواں،بھارت کے پائوں سے گرائونڈ کھسکادیا
بیئرسٹو نے اسی میچ کی دوسری سنچری بنادی۔آخری 5 ٹیسٹ اننگز کی یہ چوتھی سنچری ہے۔سال کی چھٹی تھی۔جوئے روٹ نے بھارت کے خلاف 9 ویں ،سال 2022 کی 5ویں سنچری تھی۔
روٹ 142 اور بیئرسٹو 114 پر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ نے 7 وکٹ سے جیت رقم کی۔سیریز برابر کردی۔
میچ میں بھارت 416 رنز بناکر 132 کی لیڈ کرکے بھی ہارا۔انگلینڈ نے 284 اور پھر بھارت نے 245 رنز بنائے۔