لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے اپنے آل رائونڈر بین سٹوکس کو ایشز سیریز کے پلان اے سے باہر نکال دیا۔دنیا کے بہترین پلیئر کو پلان بی میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔انگلش ہیڈ کوچ سلور ووڈ نے بتایا ہے کہ ہمارا آسٹریلیا کے دورے میں ایک پلان موجو ہے۔اسے پلان بی کہا جائے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بین سٹوکس کے لئے ہم پلان بی سجارہے ہیں۔
یہ ایک عجب بات ہے،پلان اے میں بین سٹوکس موجود نہیں ہیں۔پلان بی میں بین سٹوکس کی آمد کا اشارہ دیا گیا ہے۔انگلش آل رائونڈر مسلسل انجری میں ہیں،سال بھر سے مقابلوں میں تواتر کے ساتھ شریک نہیں ہورہے ہیں۔انگلینڈ نے اپنے ورلڈ ٹی 20 پلان سے بھی بین سٹوکس کو نکال دیا تھا ،اس کے باوجود وہ ایشز کے اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔یہ بات طے ہے کہ پلان بی میں جب 2 سے 3میچز باقی ہونگے۔بین سٹوکس ایشز کھیلتے دکھائی دیں گے۔
انگلینڈ نے اتوار کو ایشز سیریز کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔جیمز اینڈرسن آسٹریلیا میں 5 ویں ایشز سیریز کھیلیں گے۔سٹورٹ براڈ ان کے ڈپٹی ہونگے،وکٹ کیپر اور نائب کپتان جوس بٹلر اپنے کپتان جوئے روٹ کے اسسٹنٹ ہونگے۔پیسر اولی رابنسن بھی شامل کئے گئے ہیں۔2019 کی ایشز میں 22 وکٹیں لے کر تہلکہ مچانے والے جوفرا آرچر بھی فٹنس مسائل سےدوچار ہیں۔اوپنر حسیب حمید شامل ہیں۔