کرک اگین رپورٹ
Image By Twitter
پاکستان کی انٹر نیشنل کرکٹ پر مثبت اثرات،بین الاقوامی پلیئرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف میں یک زبان ہوگئے۔بھارت سے انگلینڈ،نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا ،جنوبی افریقا سے ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش سےسری لنکا اور ایک کونے سے دوسرے کونے تک بسنے والے کرکٹ کے بڑے سٹارز پاکستانی ٹیم کے گرویدہ ہوگئے۔بھارت کے خلاف کامیابی پر شاندار انداز میں خراج تحسین۔
بھارتی کپتان پریس کانفرنس میں منہ چھپانے پر مجبور،شعیب اختر کا جواب،مزید اہم خبریں
بھارتی ٹیم کے سابق کپتانوں سنیل گاواسگر،کپیل دیو نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو مکمل ناک آئوٹ کردیا۔یہ ماننا ہوگا کہ وہ ہم سے تگڑے نکلے،گیم پلان نظر آیا،چڑھ کر اترے،پہلے بال سے آخری گیند تک بھارت کو بیک فٹ پر رکھا ہے۔ہمیں کھل کر شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کرنا ہوگی اور انہیں فل مارکس دینے ہونگے۔ہر بھجن سنگھ نے تو یہا ں تک کہا ہے کہ پاکستان نےہمیں بولنے کے قابل نہیں چھوڑا،ہمارے منہ بند کردیئے ہیں۔
ادھر ویسٹ انڈیز کے ورلڈ چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ بابر اعظم اور ان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار جیت رقم کی،ورلڈ کپ کی پہلی فتح پر خراج تحسین،یہ ٹیم بڑے فوکس اور بڑے جذبہ کے ساتھ اپنے کسی خفیہ مشن کی تکیمل میں نظر آئی ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ اور اس کا رنگ دیکھ کر مجھے ایک آئیڈیا آیا ہے۔دونوں ممالک ہر سال نیوٹرل وینیو پر 5 روزہ ونڈو میں 3 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کی سیریز کھیلیں۔15 رکنی اسکواڈ کو 15 ملین ڈالرز انعام ملے۔جیت کا انعام رکھا جائے۔شہر کے شہر،گائوں کے گائوں، ملک کے ملک اور براڈ کاسٹرز ایک ہفتہ کے لئے ایک لائن میں دکھائی دیں گے۔
تاریخ بدل گئی،کوہلی شکار،بھارت ناکام،پاکستان کی تاریخی جیت،کرک اگین کا تجزیہ 100 فیصد سچ
آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر ایک جلمہ لکھا ہے کہ کیا پرفارمنس ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فتح پر ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ آخر کار 29 سال بعد پاکستان کامیاب،فتح کا کیا شاندار انداز ہے۔
آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کہتے ہیں کہ کمال میچ تھا،بھارت کو پاکستان نے بد ترین شکست دی،یہ میری فیورٹ ٹیموں میں نہیں تھی لیکن اب یہ فائنلسٹ بلکہ چیمپئن کی اچھی امیدوار ہوسکتی ہے۔انہوں نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹر کہا ہے ۔کہتے ہیں کہ جدید کرکٹ میں میں نے بابر اعظم سے بہتر ہٹر کوئی نہیں دیکھا ہے۔
انگلینڈ کے ناصر حسین،مائیکل وان اور مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ یہ پاکستانی ٹیم ہے،اس کے پاس لڑنے کی ایک وجہ ہے۔وہ ایک خاص جذبہ کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیئے ہیں اور اسی ہمین ابھی سے مان لینا چاہئے،کچھ کھلاڑی اپنے ہی الگ انداز میں لگے۔
سری لنکا کے سابق کپتان سنگا کارا کہتے ہیں کہ ویلڈن پاکستان۔بنگلہ دیش کے سابق کپتان،پروٹیز کے ڈیل اسٹین اور نیوزی لینڈ کےموریسن نے پاکستان کے لئے شاندار انداز میں تعریف کی ہے۔