| | |

تیسرے ون ڈے سے قبل افغان پیسر فاروقی ہوٹل سے ہسپتال پہنچادیئے گئے

چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ

تیسرے ون ڈے سے قبل افغان پیسر فاروقی ہوٹل سے ہسپتال پہنچادیئے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود افغانستان کے پیسر فضل حق فاروقی کو ہوٹل سے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کے دورے پر موجود افغان ٹاپ پیسر نے ابتدائی دونوں ون ڈے میچزکھیلے اور کل ملا کر 5 وکٹیں لیں۔ایک میچ میں مین آف دی میچ رہے۔

اہم بات یہ ہے بھی ہے کہ فضل حق فاروقی نے آج پیر کو اسٹیڈیم میں مکمل پریکٹس کی اور بائولنگ بھی کی۔ٹیم ہوٹل واپس پہنچی اور پھر تھوڑی دیر بعد اچانک فضل حق فاروقی کو ہوٹل سے  ہسپتال لے جایا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ انہیں سکین کے لئے بھیجا گیا ہے۔انکے کولہوں میں تکلیف ہے۔

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آخری میچ کل پیر 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم گزشتہ 8 سالوں میں ہوم میدانوں میں دوسری بار محدود اوورز سیریز ہاری ہے۔اب وائٹ واش سے بچنا چیلنج ہوگا۔

مکی آرتھر کی سری لنکا کو مبارکباد،ساتھ میں پاکستان کا نام لےکروارننگ

افغانستان ٹیم منیجمنٹ کے مطابق فاروقی کو پہلے میچ میں تکلیف ہوئی تھی۔دوسرے میچ میں فٹ ہی رہے لیکن شک کی بنیاد پر ان کی فٹنس کو جانچاجارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *