| | |

مکی آرتھر کی سری لنکا کو مبارکباد،ساتھ میں پاکستان کا نام لےکروارننگ

لندن،کرک اگین  رپورٹ

مکی آرتھر کی سری لنکا کو مبارکباد،ساتھ میں پاکستان کا نام لےکروارننگ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے جہاں سری لنکا کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائر جیتنے کی مبارکباد دی ہے،وہاں سے خبردار بھی کردیا ہے۔مکی آرتھر سری لنکا کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔اتفاق سے اس سے قبل پاکستان کے ہیڈ کوچ تھے۔موجودہ وقت میں تو وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈکوچ سے بھی بڑھ کر ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں۔

سری لنکا نے اتوار 9 جولائی 2023 کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائر جیتا ہے۔اس سے قبل وہ ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ کتواچکے ہیں۔

ورلڈکپ 2023 کوالیفائی چیمپئن کا فیصلہ ہوگیا

مکی آرتھر نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر سری لنکا کو ورلڈکپ کوالیفائر جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ سری لنکا ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے لیکن اب جلدی سے واپس اپنے ملک پہنچو،جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریزکیلئے آپ کی منتظر ہے۔

پاکستانی ٹیم بھی اتفاق سے اسی روز یعنی اتوار کو کولمبو پہنچی تھی اور سری لنکا کے خلاف 16 جولائی سے گال میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *