دبئی،کرک اگین رپورٹ
ثقلین مشتاق انجریز اور پاکستانی ٹیم کے حوالہ سے نئی اپ ڈیٹ دے گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ بھارت سے شکست کے بعد بیک فٹ پر ہے۔کھلاڑیوں کی فٹنس کو لے کر جہاں تنقید ہورہی ہے،وہاں یہ بات بھی ہے کہ ایک کے بعد ایک کھلاڑی کیسے زخمی ہورہے ہیں۔وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کے بعد کل نسیم شاہ اور محمد رضوان کو کریمپ پڑتے دیکھا گیا ہے۔
ٹیم منیجمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نسیم شاہ اور محمد رضوان مکمل فٹ ہیں اور ایشیا کپ کھیلیں گے۔ادھر بائولنگ کوش شان ٹیٹ کے ہوتے ہوئے پاکستان سے اسسٹنٹ کوچ کی فوری دبئی روانگی پر بھی سوالات اٹھے ہیں۔
پاکستان،بھارت شو،ڈی ویلیئرز اور آفریدی کا دلچسپ تبصرہ
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم تجربہ گاہ نہیں ہے نلکہ ہم نے یہ طے کیا تھا کہ ٹیم ورک کے طور پر کھیلیں گے،اس لئے شان ٹیٹ کے اسسٹنٹ کوچ کو ایشیا کپ کے لئے بلالیا گیا تھا۔
پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ اب 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہے۔سپر 4 کے لئے یہ میچ جیتنا ازحد ضروری ہوگیا ہے۔