کرک اگین رپورٹ
جاوید میاں داد نے 13 اپریل 2022 کو پاکستان میں بھارت کے بیٹر سنیل گاواسگر کو سلیوٹ کردیا،ساتھ میں کیپ کو بھی سیدھا کیا،کہا کہ اس سے درست سلیوٹ ہوگا۔پھر انہوں نے سلیوٹ کیا،یہ سب پی سی بی کی پوسٹ کارڈ کی 39 ویں قسط میں سامنے آیاہے۔
جاوید میاں داد کہتے ہیں کہ میرے والد نے میری حوصلہ افزائی عجب انداز میں کی،میں 100 کرکے آتا تو کہتے تھے کہ 100 کرکے کیسے آئوٹ ہوگئے،اسی طرح وہ ناٹ آئوٹ آنے پر خوش ہوتے تھے۔
لبوشین کے ساتھ میاں داد آگئے،شاہین پھر بائولر،کیا ہوا آخر
جاوید میاں داد کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سیریز جیسی کھیلی،اس کے بعد ویسی نہیں کھیلی،ایک ہی سیریز میں سنچری،ڈبل سنچری مل گئی،آسٹریلیا میں کھیلنے کا مزا پچز کی وجہ سے آتا تھا۔بھارت کے خلاف شارجہ کا چھکا یادگار تھا،آخری بال تک جانے والا ہی کرکٹر ہے جو ٹیم کو لے کرجاتا ہے۔
جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ میں سنیل گاواسکر کو سلیوٹ کرتا ہوں۔وہ کمال بیٹر تھا۔عمران خان کی بائولنگ کے سامنے بھی وہ آرام سے کھیلتا تھا۔میں اس کی بیٹنگ کے دوران ڈسٹرب کرتا رہتا تھا،کئی بار وہ آئوٹ ہوا تو وہ جملے کستے گیا کہ بولتا رہتا ہے،ہروقت بولتا رہتا ہے۔یعنی میں اسے ڈسٹرب کرتا رہتا تھا لیکن بناہیلمٹ کے وہ کمال کھیلتا تھا۔گاواسگر اپنے وقت کے بہترین پلیئر تھے۔شاید کوئی نہیں جانتا۔
جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ بیٹنگ کے دوران فیلڈنگ دیکھو۔اس سے اس کی سوچ ،صلاحیت کا اندازا ہوجائے گا۔