شارجہ،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل کے لئے فیصلہ کن معرکہ جاری ہے.جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو فتح کے لئے 190رنز کا ہدف دیا ہے.شارجہ میں پروٹیز نے 20 اوورز میں وکٹ 2پر 189 رنز بنائے .ڈی کوک 34کرکے گئے.
ڈیئر ڈوسین 60 بالز پر 94 اور مارکرم 258 گیندوں پر 52 کے ساتھ ناقابل شکست گئے. گروپ 1 میں انگلینڈ کے ساتھ دوسرا ملک کون سا ہوگا.اس سے قبل جنوبی افریقہ و انگلینڈ کے آخری گروپ میچ کا ٹاس ہوا.
انگلش کپتان ائون مورگن ٹاس جیت گئے اور انہوں نے پروٹیز کو پہلے کھلانے کا اعلان کیا . ٹیم میں مارک ووڈ کی انٹری ہوئی ہے. یہ رواں کپ کی پہلی تبدیلی کی گئی ہے.
جنوبی افریقا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں. انگلش ٹیم نےتو اس گروپ سے پہلے ہی کوالیفائی کرلیا. دوسری ٹیم کا فیصلہ یہ میچ کرے گا.
آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 وکٹ کی بڑی جیت کے بعد جنوبی افریقا کے لئے مشکل بڑھی ہے. سیمی فائنل میں جانے کے لئے نہ صرف انگلینڈ کو ہرانا ضروری ہوگا بلکہ ساتھ ہی بڑا مارجن درکار ہے. جنوبی افریقہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ انگلینڈ کو 131 اسکور تک رکھے. اگر ایسا ہوا تو پروٹیز سیمی فائنل میں ہونگے. انگلینڈ 131 سے اوپر کریا تو پروٹیز جیت بھی گئے تو بھی آسٹریلیا بہتر نیٹ ریٹ پر کوالیفائی کرجائے گا.