| | | | | |

حارث رئوف کا دوران میچ کامران کا تھپڑ،زلمی نے بھی ہدف سیٹ کردیا

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7 کو براڈ کاسٹنگ ٹیم بھی تڑکے لگارہی ہے۔دلچسپ اور رنگا رنگ تصاویر نے سماں باندھ دیا ہے۔ایسے میں کرکٹ فینز نے بھی پلیئرز میں جان ڈال دی ہے۔آخری لیگ میچ میں دلچسپی عروج پر رہی۔ادھر زلمی نے قلندرز کو جیت کے لئے 159 رنز کا ہدف دیا۔

اننگ کے دوسرے اوور میں زازائی کا کیچ کامران غلام سے ڈراپ ہوگیا۔اس پر حارث رئوف نے کامران کو گھورنا شروع کردیا۔2 بالز بعد آئوٹ ہونے کے بعد وہ کامران کو گھورتے رہے۔ہلکا سا تھپڑ جڑدیا۔اسے میڈیا میں کوریج مل گئی۔میچ ریفری کی جانب سے اگر ایکشن ہوتا ہے تو حارث رئوف پر پابندی لگ سکتی ہے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔اسے شروع کی آدھی ٹیم سے شعیب ملک کے 32 اور حیدر علی کے 25 کے علاوہ زازائی کے 20 ہی اسکور سے مدد ملی۔
قلندرز نے 15 اوورز میں 117 تک 5 ٹھیکانے لگائے تھے۔

خالد عثمان کے آخر میں بنائے گئے 19 رنز نے زلمی کو 7وکٹ پر 158 تک لے جانے میں مدد دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *