لندن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
حسن علی کائونٹی میچ میں تاحال بے اثر،اہلیہ کی یادوں میں گم،راز اوپن۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حسن علی کے لئے انگلش کائونٹی کا پہلا سیشن یا پہلا میچ اچھا نہیں رہا،پہلی اننگ کی حد تک ان کی ناکامی لکھی گئی ہے،اس کے باوجود وہ اپنا آج کا دن نہیں بھولے،انگلینڈ میں ہونے کے باوجود وہ اپنی اہلیہ کی یادوں میں گم ہیں،کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ یادیں ان کی پرفارمنس میں رکاوٹ بن رہی ہوں۔
سب سے پہلے تو جمعہ کی بات کرتے ہیں۔انگلش کائونٹی کے میچ میں حسن علی پہلی بال پر صفر پر آئوٹ ہوگئے۔کنٹربری کے میچ میں لنکا شائر نے کینٹ کے خلاف506 اسکور کئے،حسن علی آئوٹ ہوئے،ایک بھی اسکور نہ تھا۔پھر بعد میں انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بائولنگ بھی کی،حسن علی کچھ نہ کرسکے۔12 اوورز کئے ،ایک وکٹ بھی نہ ملی۔کینٹ نے 3 وکٹ پر 133 اسکور بنالئے ہیں۔
حسن علی دن بھر میچ کھیلنے کے بعد تاریخ کی تبدیلی نہ بھولے،انہوں نے 16 اپریل کی تاریخ شروع ہوتے ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے،اس میں لکھا ہے کہ
انگلش کائونٹی،شان مسعود نے ڈبل سنچری جڑ کرتاریخ رقم کردی،دیگر کا احوال بھی ساتھ
ایک ایسی خاتون کو اس کا سالگرہ کا دن مبارک ہو،جو میری لائف کو سن شائن کرگئی ہے۔آپ ایسی ہستی ہو،جس پر میں یقین کرسکتا ہوں۔خوش قسمت ہوں کہ تم میرے پاس ہو۔ایک خاص دن ہے،جس کی آپ زیادہ مستحق ہیں،میری خوبصورت بیوی،سمیہ خان۔
ادھر محمد عباس بھی اننگ پوری ہونے پر کوئی وکٹ نہ لے سکے،جب کہ ڈربی شائر کے لئے کھیلنے والے پاکستانی اوپنر شان مسعود اپنی ڈبل سنچری کو ٹرپل سنچری میں تبدیل نہ کرسکے،وہ 239 اسکور کرکے گئے،کوچ مکی آرتھر نے انہیں گلے لگالیا۔