لندن،کرک اگین رپورٹ
حسن علی کے لنکا شائر آنے میں وسیم اکرم کا کیا کردار،اہم انٹرویو۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ وسیم اکرم کے مشورے پر میں نے کائونٹی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے،مجھے مختلف کائونٹیز سے آفرز تھیں،میں پورا سیزن چاہتا تھا لیکن کہیں بات نہ تھی،اس لئے پھر جب لنکا شائر نے بلایا تو آگیا۔
انگلش اخبار ڈیلی ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا ہےکہ سرے۔لیسٹر شائر،کینٹ اور گلوسٹر شائر کی پیشکش ٹھکرا چکا تھا،اس بار کچھ وقت تھا،میں پورا سیزن بہتر حاصل حصول کے ساتھ چاہتا تھا،لیکن آخر قسمت مجھے یہاں یہاں لنکا شائر کے پاس لے آئی۔
ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ لنکا شائر میں آنا اس لئے بھی مجھے اچھا لگا کہ یہاں جمی اینڈرسن تھے،وہ عظیم کھلاڑی ہیں۔ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔وہ 39 سال کی عمر میں کھیلے جارہے ہیں،وکٹ کی بھوک بڑھتی جارہی ہے،اس لئے بھی ان سے ملا،پوچھا،حوصلہ ملا،انہوں نے بھی میری بہت تعریف کی ہے۔
حسن علی نے رواں ہفتہ کے آخر میں جاری لنکا شایر میں اولڈ ٹریفورڈ میں جمی اینڈرسن سے کیپ لی،ایک عظیم موقع قرار دیا ہے،تاحال ایک وکٹ نہیں لے سکے،پہلی اننگ جاری ہے،انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مانچسٹر میں اس میچ کے لئے وکٹ پر کچھ بھی گھاس نہ تھی۔تھوڑی گھاس ہوتی تو زیادہ اچھا ہوتا لیکن پھر سہی۔
لنکا شائر نے حسن علی سے 6 میچز کا معاہدہ کررکھا ہے۔