لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر عمر اکمل عین ورلڈکپ اسکواڈ کےا نتخاب کے وقت چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے جاملے،یہی نہیں بلکہ انہوں نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنی سلیکشن پر زور دیا ہے۔پی سی بی حکام نے عمر اکمل کو مستقبل قریب میں سلیکشن کیلئے قابل غور ہونے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
عمر اکمل گزشتہ دنوں لندن میں نواز شریف سے ملے تھے۔ان سے ملاقات کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی کو نواز شریف کی واپسی کے ساتھ مشروط کرتے کہاتھا کہ جلد ہی اچھی نیوز ہوگی۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ذومعنی تصاویر شیئر کردی ہیں اور اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک کنگ اپنی بادشاہت کے ساتھ اپنی تمام ملکیت پر اطمینان کی طرح رہ رہا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ سو فیصد ان کی مرضی سے منتخب ہوچکا ہے۔ایسے میں اسی عمل کا ایک حصہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی بھی یاد آتی ہے،اس کے رکن 2 گھنٹے قبل یہ کمیٹی چھوڑ کر دور چلے گئے اور وہ دراصل ناراض ہیں۔ایسے میں بابر کی یہ تصویر خاص پیغام دے رہی ہے۔