لاہور،اسلام آباد،پشاور:کرک اگین رپورٹ
پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دن لاہور پولیس کی کوششیں ناکام،لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال الٹا گلے پڑگیا،متعدد پولیس ملازمین کی ٹھکائی،ایک وکیل رہنما زبیرنیازی بھی گرفتار ہوگیا ہے،پولیس نے اب شیلنگ شروع کردی ہے۔
کیش نہ پٹرول،محمد حفیظ لاہور میں پریشان،کس پر برسے
پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کی بربریت جاری ہے،اس لئے بھی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی علی الصبح گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حکم کو بھی انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری میں ڈالا ہے۔ملک بھر کے حالات ہائی الرٹ ہیں۔کارکنان اور وکلا نے زبیر نیازی کو چھڑوالیا ہے۔پولیس کی سختی کے باعث پی ٹی آئی کارکنان کا رد عمل شدید ہوگیا ہے۔لوگ گھروں سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔
لاہور میں پی ٹی آئی نے ورکرز کو بتی چوک پہنچنے کا کہا تھا،اب بڑی تعداد میں لوگ نکل رہے ہیں۔حماد اظہر لاہور میں لیڈ کررہےہیں،وہ بتی چوک پہنچ چکے ہیں۔حکومت کی غلط پالیسی نے عوام میں مزید انجیکشن لگادیا ہے۔یاسمین راشد کو پکڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
ادھر پشاور سے یہ خبر ہے کہ پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ پشاور سے چل پڑا ہے۔راستے میں مزید کئی قافلے ساتھ ہونگے،عمران خان اس کی قیادت کریں گے۔اسلام آباد میں بھی ہزاروں افراد روڈز پر نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔اس طرح دن کا آغاز نہایت جوش وخروش سے ہوا ہے۔کارکنان ہر رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد روانہ ہونگے۔