| | | | |

خوشدل شاہ کی سالگرہ میں ملتان سلطانز کا کیمپ جمع،کس نے کیا کیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7 کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ کی سالگرہ،ساتھی کھلاڑیوں نے یاد گار بنادی،کرکٹر کے چہرے پر کیک مل دیا،کھلاڑی جان بچاتے دکھائی دیئے۔کپتان محمد رضوان سمیت سب کا ہنسی مذاق۔

پی ایس ایل 7 ایکسپریس اب کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ہے۔آخری 2 مسافر ٹیمیں باقی ہیں،جو آج کراچی میں میچ کھیل کر اس میں سوار ہونگی۔اس کے بعد 10 فروری سے لیگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

بابر اعظم فلاپ،کراچی کنگز چاروں شانے چت،مسلسل 5ویں شکست،شاداب خان شو

اتوار اور پیر کی درمیانی شب تاریخ تبدیل ہوتے ہی ملتان سلطانز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے خوشدل شاہ کی سالگرہ منانے کی ویڈیو جاری کی ہے،اس میں اسٹار کھلاڑی کو کیک کاٹنے کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔خوشدل شاہ کی کاٹتے ہیں،باری باری قریب کھڑے ساتھی پلیئرز کامنہ میٹھا کرواتے ہیں۔کپتان محمد رضوان عقب سے ان کے ساتھ ہنسی مذاق بھی خوب کرتے ہیں۔

آخر میں ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے چہرے پر کیک لگادیا،اس سے خوش دل شاہ خوش ہوئے یا نہیں لیکن جلدی سے جان چھڑواتے پیچھے جاتے محسوس ہوئے۔اس موقع پر غیر ملکی پلیئرز بھی موجود تھے۔

خوشدل شاہ 7 فروری 1995 کو پیدا ہوئے۔26 ویں سالگرہ منانے والے لیفٹ ہینڈڈ بیٹر  پاکستان کے لئے 1 ون ڈے اور 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *