| | | |

دبئی سے عمران خان کے لئے کون سا ایوارڈ فائنل

 

دبئی۔کرک اگین

پاکستان کے لیجنڈری سابق کپتان عمران خان نے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ جیت لیا ہے، قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جوان بن حمد الثانی کو عرب اسپورٹس پرسنالٹی کا اعزاز دیا گیا، اتوار کو دبئی میں محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ کے 11ویں ایڈیشن کی ایکسپو 2020 میں تقریب ہوئی۔ اس میں جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم اور دبئی اسپورٹس کونسل کے وی پی مطر الطائر نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دئیے۔

عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں ‘شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اب پاکستانی معاشرے کو بااختیار بنانے کے لیے بطور وزیر اعظم کام کررہے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *