| | | |

دبئی محمد عامر کا پیار،ایک اور پیار بھی ساتھ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image Source Twitter

پیسر محمد عامر ریٹائر ہیں،یا پھر ڈراپ ہیں،قومی ریڈار پر ہیں یا نہیں ہیں،کرکٹ فینز کے دلوں میں رہتے ہیں،ہر اہم موقع پر ٹویٹ بھی کرتے ہیں،چٹکلے بھی چھوڑتے ہیں،طنزیہ جملوں کا خندہ پیشانی سے جواب بھی دیتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ انٹر نیشنل سطح پر قومی نمائندگی نہ ہونے  کے باوجود خبروں میں رہتے ہیں،راج کرتے ہیں۔،

حال ہی میں سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے تھے،ان کی ٹیم فائنل بھی کھیلی۔ساتھ میں جیت نہیں سکی،اب وہ پی ایس ایل سے قبل تھوڑا سیرسپاٹے پر ہیں۔

دبئی سے انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے  ذومعنی جملہ لکھا ہے،لیفٹ ہینڈ پیسر لکھتے ہیں کہ دبئی  ایک پیار ہے۔اور میں اپنے پیار کے ساتھ دبئی میں ہوں۔

کرکٹ فینز نے ان کے جملے اور تصاویر پر اچھے کمنٹ کئے ہیں ،ساتھ میں نہایت پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔عامر کو خوب داد مل رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *