پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کرکٹ کی دنیا میں 48 گھنٹوں کے اندر دوسرا بڑا اپ سیٹ،آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز میں تاریخی ایک روزہ سیریز کی جیت کے بعد ایک اور ملک میں کمزور ٹیم نے ایک روزہ میچ جیت کر عالمی شہرت حاصل کی ہے۔زمبابوے نے پالے کیلی میں سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے ہراکر بڑا اپ سیٹ کیا،بگ بریکنگ نیوز میں جگہ بنالی،ساتھ ہی سیریز بھی برابر کردی،اس طرح اب فیصلہ فائنل ون ڈے میچ میں ہوگا۔سری لنکا کو اس شکست کے ساتھ ہی ورلڈ کپ سپر لیگ کے 10 قیمتی پوائنٹس سے محرومی ہوئی ہے۔یہ میچ بھی سری لنکا میں تھا۔
منگل کو پالے کیلی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اچھا فیصلہ کیا۔کپتان کریگ ایرون کے 91 اور سکندر رضا کے 56 رنزکی مدد سے 8 وکٹ پر 302 کا بڑا اسکور سیٹ کیا۔سری لنکن بائولنگ بے اثر رہی۔جیفرے وینڈرسے 51 رنزکے عوض 3 وکٹ لے کر کامیاب ترین بنے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کی کنگسٹن میں تدفین،آئرلینڈ نے تاریخی ون ڈے سیریز جیت لی
سری لنکا نے جب اننگ شروع کی تو 31 پر 3 اور63 پر 4 وکٹیں کھونے کے بعد اس کے لئے جیت ناممکن سی ہونے لگی،اس موقع پر چوتھی وکٹ کی شراکت میں اوپنر کمنڈو مینڈس اور کپتان دوشان سناکا نے 118 رنزکی شراکت قئم کرکے واپسی کی اچھی کوشش کی،اوپنر 57 رنزبناکر گئے تو اسکور 181 ہوگیا تھا۔زمبابوے کو اگلی کامیابی 247 کے اسکور پر جاکر ملی جب سری لنکا سے فتح 56 رنزکی دوری پر رہ گئی تھی،یہاں زمبابوین کھلاڑیوں نے اہم ترین وکٹ دوشان سناکا کی لی،جو شاندار سنچری مکمل کرکے 102 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئے،یہاں سے سری لنکا کا بیک گیئر لگ گیا۔
میزبان ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 280 اسکور تک محدود رہی۔اس طرح زمبابوے نے 22 رنز سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ٹنڈائی چٹارا اور موزا ربانی نے 3،3 وکٹیں لیں۔