لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر آرام کے لئے تیار نہیں ہیں۔سری لنکا میں ان فٹ ہوکر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے بائیں ہاتھ کے پیسر نے نیدر لینڈ دورے سے باہر ہونے سے انکار کردیا ہے۔نتیجہ میں پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتہ کی رپورٹ کے مطابق سلیکٹرز اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینا چاہتے ہیں،تاکہ وہ فریش ہوکر ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کرسکیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ آرام نہیں چاہتے۔نیدر لینڈ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔
شاہین کی آفریدی کے ساتھ پریکٹس کون سی
پاکستان کرکٹ سلیشن کمیٹی کے بارے میں گمان تھا کہ وہ نیدر لینڈ دورے کے لئے ٹیم کا اعلان منگل کوکرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
اب دیکھنا ہوگا کہ شاہین شاہ آفریدی اپنی جگہ چھوڑتے ہیں یانہیں۔گزشتہ سال بھی انہوں نے زمبابوے کا دورہ تک نہیں چھوڑا اتھا،اس پر خاصی تنقید ہوئی تھی کہ سلیکٹرز اور منیجمنٹ نئے پلیئرز کو موقع کیوں نہیں دیتے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 12 اگست کو نیدر لینڈ روانہ ہوگی،جہاں 16 اور 18 کے بعد 21 اگست کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔یہ ایک روزہ سیریز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے لئے سلیکٹرز اپنا خیال بدلتے ہیں یا پھر اسی پر رہتے ہیں۔ٹیم کے اعلان کو دیکھنا ہوگا۔