لندن،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان کے لئے انگلینڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر کو اپنا کپتان بنادیا،رسمی اعلان باقی ہے،اس کے ساتھ ہی متعدد سینئرز نے پاکستانی دورے سے معذرت کرلی ہے۔یوں اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان آنے والی محدود اوورز انگلش ٹیم میں کئی نئے نام سامنے آئیں گے،اس کے ساتھ ہی ٹیم سےا یک عرصہ سے ڈراپ ایلکس ہیلز کی قسمت کا فیصلہ بھی ہمیشہ کے لئے ہوجائے گا۔باقاعدہ اعلان اس جمعہ کو متوقع ہے۔
انگلش ٹیم 7 ٹی 20 میچزکے لئے ستمبر کے وسط میں پاکستان آرہی ہے۔20 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان 7 ٹی 20 میچزکی سیریز شیڈول ہے۔مہمانم 17 سال بعد جب پاکستان کا دورہ کرے گی تو پاکستانی نژاد اسپن آل رائونڈر معین علی اس کے کپتان ہونگے۔ریگولر کپتان جوس بٹلر ان فٹ ہوگئے ہیں۔وہ ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے آرام کریں گے۔
معین علی کو ماضی قریب میں جوس بٹلر کا نائب مقررکیا گیا تھا۔35 سالہ آف اسپن آل رائونڈر اس سے قبل مختلف اوقات میں انگلینڈ کے لئے 4 میچز میں قیادت کرچکے ہیں۔2019 ورلڈکپ سے قبل ڈرگ کے الزام میں پکڑے جانے والے ایلکس ہیلز معطلی کی سزا پوری کئے جانے کے باوجود قریب ساڑھے 3 سال سے ٹیم سے ڈراپ ہیں،اس وقت کے کپتان اوئن مورگن کی اب چونکہ رخصتی ہوچکی ہے،اس لئے ایلکس ہیلز اب یا کبھی نہیں کے مترادف اپنی سلیکشن کی آخری امیدوں پر ہیں۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول کنفرم،کرک اگین نیوز سچ ثابت
سینئرز کھلاڑیوں میں لیام لونگسٹن،بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو کو پاکستان دورے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اس حوالہ سے یہ ایک دلچسپ مگر پاکستان کے لئے اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔اوپنر جیسن رائے کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی،ول سیمڈ اور ول جیکسن کا نام بھی ٹاپ لسٹ میں ہے۔پیسرز مارک ووڈ اورکرس ووکس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
انگلینڈ نے 16 ستمبر سے قبل ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کا بھی اعلان کرنا ہے،اس کی ڈیڈ لائن 16 ستمبر ہے۔