سڈنی ،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا ہیڈ کوچ کی چھٹی یقینی،نیانام فائنل۔کرکٹ آسٹریلیا اور ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر میں زوردار ٹکر،دورہ پاکستان چھوڑنے کی دھمکی دینے پر بورڈ نے متبادل امیدوار بھی تیار کرلیا ہے،جیسٹن لینگر کی بچت کا ایک معمولی امکان ہے لیکن دورہ پاکستان ایک شرط سے مشروط ہوگیا ہے۔
جیسٹن لینگر اوردورہ پاکستان پر کرکٹ آسٹریلیا کا منفرد اور حیران کن رد عمل
آسٹریلیا کے میڈیاکے مطابق جیسٹن لینگر کی برطرفی کا لیٹر جمعہ کی میٹنگ سے قبل ہی جاری ہوسکتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا انہیں قلیل المدتی معاہدے کی پیشکش کرنے کو تیار ہے لیکن ہید کوچ کل وقت 4 سالہ مدت ملازمت دوبارہ چاہتے ہیں۔2018 میں اس عہدہ پر آنے والے لینگر کی مدت ملازمت اس سال کے وسط میں ختم ہوگی۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگر جیسٹن لینگر کو کل وقتی ہیڈ کوچ کی پیشکش نہیں ہوئی تو وہ جمعہ تک ہیڈ کوچ نہیں رہیں گے۔12 سے 14 ماہ ،حتیٰ کہ 2023 کی ایشز تک کی پیشکش بھی وہ قبول نہیں کریں گے۔اس صورت میں وہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔
بریکنگ نیوز،کرکٹ آسٹریلیا اور ہیڈ کوچ میں شدید تلخ کلامی،دورہ پاکستان سے انکار کی دھمکی
جیسٹن لینگر نے اگر قلیل لاوقتی پیشکش ٹھکرادی تو بھی وہ سال کے وسط تک ہیڈ کوچ ہیں۔اس کے باوجود وہ اس ماہ کے آخر میں اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی جگہ اسسٹنٹ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ لیں گے اور وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس جمعہ کرکٹ آسٹریلیا کے نئے چیئرمین کے لئے 5 نام بھی شارٹ لسٹ کرلئے گئے ہیں۔