کراچی،کرک اگین رپورٹ
دھانی کی حرکات،مصنوعی غصہ،جشن اسٹائل،شاہی آداب۔پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان ٹیم کی جانب سے چٹکلے ہیں،پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 222 اسکور کرکے اس کے پلیئرز اعتماد میں تھے،یہی وجہ ہے کہ ہر ایک چہک رہا تھا لیکن دراز قد پیسر شاہ نواز دھانی نے تو کمال ہی کردیا۔انہوں نے نت نئے اسٹائل سے عوامی توجہ حاصل کرلی ہے۔
دھانی پہلے بھی اپنی حرکات سے مقبول تھے لیکن ہفتہ کی رات زلمی کے اوپنر کامران اکمل کو آئوٹ کرکے انہوں نے جشن مناتے لمبی دوڑ لگادی،ایسا لگتا تھا کہ وہ گرائونڈ کے باہر جاکر دم لیں گے،اس کے بعد انہوں نے کہیں جاکر سکون کیا۔سکون کہاں؟
کرک اگین تجزیہ 100 فیصد درست،قلندرز ویسے ہی جیتے
دھانی کھڑے ہوئے۔باہر کی جانب دیکھا اور ہاتھوں کو سیدھا کرکے ایک قسم کی آداب جیسی اداکاری کرنے لگے،ایسا انہوں نے کافی دیر کیا۔
دھانی کی یہ حرکات پھر بھی جاری ہی رہیں۔ایک بار ان کو چوکا پڑا،وہ غصہ میں آگئے،انہوں نے اگلی بال انتہائی تیز کی اور بیٹر کو گھورتے رہے،ایسا سنجیدہ چہرہ کیا کہ جیسے غصہ نکال رہے ہوں،جیسے ہی بال کرانے واپس پلٹے تو ساتھی کھلاڑی کو چلتے چلتے آنکھ ماردی۔
دھانی نے اس کے بعد بھی میدان میں مذاق کا سلسلہ جاری رکھا،کبھی عجیب وغریب ڈائی مارتے،کبھی الٹ پلٹ ایکسرسائز کرنے لگ جاتے۔
یہی نہیں ،جب عمران طاہر نے پشاور زلمی کی پے درپے وکٹیں لیں تو وہ پورے میدان میں چکرانے لگے،انہیں بھی ویسا ہی جشن پسند ہے جیسے دھانی کرتے ہیں،چنانچہ وکٹ لیتے ہی عمران طاہر اور دھانی کا ملاپ پہلے ہونے لگا۔
کرکٹ فینز اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے ناظرین نے کرکٹرز کے یہ پوز نہایت ہی پسند کئے ہیں۔