راولپنڈی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بڑا صدمہ،ملک کے نامی گرامی سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش چل بسے،مارش کو گزشتہ ہفتہ دل کا اٹیک ہوا تھا،ان کی حالت ہسپتال میں نہایت ہی تشویشناک رہی تھی،درمیان میں فیملی نے تشویش کا اظہار کیا،مداحوں سے دعائوں کا کہا تھا۔
راولپنڈی میں آسٹریلیا ٹیم آج پاکستان میں 24 سال بعد تاریخی ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی،پاکستان میں موجود آسٹریلیا ٹیم کے میڈیا منیجر نے کہا ہے کہ ہمیں اس موقع پر افسوسناک خبر ملی ہے۔کپتان اور کھلاڑی دکھی اور افسردہ ہیں۔
تاریخی دن آگیا،پاک آسٹریلیا بڑا ٹیسٹ آج سے،قومی ٹیم میں اچانک نئی انٹری کی باز گشت
کپتان پیٹ کمنز نے اپنا تعزیتی بیان جاری کیا ہے اور سابق وکٹ کیپر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کرکٹ خدمات کو مثالی،آسٹریلین کرکٹ کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
راڈنی مارش نے آسٹریلیا کے لئے 1970سے 1984 تک 96ٹیسٹ میچزکھیلے،اپنے دور میں 355 شکار کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔وہ ایک مستند بیٹر بھی تھے۔
توقع ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی جمعہ کو پاکستان کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے اور اپنے ماضی کے ہیرو کے لئے جذبات کا اظہار کریں گے۔
سابق کرکٹرز مارک واہ،شین واٹنس،رکی پونٹنگ،مارک ٹیلر اور متعدد پلیئرز کا تعزیتی بیان جاری ہوگیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔