لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی قومی میڈیا پر تنقید،رجیم چینج کے بعد ان کی تبدیلی پر بات کرنے والوں کو بھی سنادیں،ساتھ میں قومی میڈیا پر بھارتی ہیڈلائنز چھاپنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
لاہور میں جمعہ کی صبح پریس کانفرنس میں کرکٹ کے راجہ نے کہا ہے کہ جب سے آیا ہوں،کرکٹ بہتری کے لئے کام کررہا ہوں۔فلاحی کاموں کے ساتھ تعمیری کام تو جاری ہیں ،ساتھ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی کامیابی شرح 78 فیصد ہے،سب سے زائد ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اس پر بحث نہیں ہورہی ہے کہ کرکٹ کیسے بہتر ہو،رمیز راجہ کرکٹ کے لئے بہتر ہیں یا نہیں،یہاں یہ بات چلائی جارہی ہے کہ رجیم چینجنگ کے بعد اب پی سی بی چیئرمین بھی بدلے گااگر تو یہ قانون ہے تو بسم اللہ،اگر یہ صرف روایت ہے تو اسے اب ختم ہونا چاہئے۔میری تبدیلی کی بات اب اس لئے نہ کریں بلکہ اس لئے کریں کہ کرکٹ کے لئے کیا میں ضروری ہوں یا نہیں،میں بہتر کام کررہا ہوں یا نہیں،افوسناک بات یہ ہے کہ ہمارا میڈیا منفی خبریں لگارہا،بعض اپنی خواہشات پر چل رہےہیں۔
رمیز راجہ نے مثال دے کر کہا ہے کہ میں آئی سی سی میں 4 ملکی کپ کی تجویزلے کر گیا،یہ بڑی بات تھی کہ اس کو سناگیا،سراہا گیا۔آپ نے کیا کیا؟بھارتی میڈیا کی ہیڈلائنز یہاں چلادیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم مثبت خبریں چلائیں،اعدادوشمار سامنے ہیں،آپ جھٹلانہیں سکتے،ہر فیلڈ میں ترقی ہوئی ہے۔پی سی بی کے پاس جتنے پیسے آج ہیں،پہلے کبھی نہیں تھے۔
رمیز راجہ بہت کچھ نیالے آئے،پی سی بی فلاحی ادارہ،اہم اعلانات
آپ کو پہلی بار قومی کرکٹ میں 3 غیر ملکی اور 3 مقامی کوچز ملیں گے۔ورلڈ کرکٹ کے اہم ترین پلیئئرز آئیں گے۔تمام پاکستان کے ساتھ بزنس کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے ہاں ہائوس فل ہورہے ہیں۔ملتان کی حالیہ مثال سامنے ہے۔ایک ارب روپے کی کرسیاں لگنی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں نئی لائٹس لگیں گی،ہم چھوٹے شہروں میں جانے لگے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں ہم نے کوچز بدلے،میرے گھر والے تبدیلی سے مجھے روک رہے تھے لیکن میں اپنے پلان پر چلا ہوں۔میتھیو ہیڈن کو ایک بار پھر ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 میں لائیں گے۔میرا نام ہے،رابطے ہیں۔کرکٹ میں مجھے سنا جاتا ہے۔تمام ممالک میں ہماری کرکٹ دیکھی جاتی ہے۔
میں نے اپنے وزیر اعظم شہباز شریف کو درخواست ڈالی ہوئی ہے کہ وہ وقت دیں،میں انہیں بتاسکوں کہ ہم کیا کررہے ہیں۔میری انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔جو ہونا ہوتا،اڑھائی ماہ میں ہوچکا ہوتا،میرے کچھ پلانز ہیں،میں کرکٹ کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں،میرے پاس کرنے کو اور بھی بہت پلانز ہیں۔