لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاک،آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا خلاصہ بیان کردیا،شعیب اختر اور انضمام الحق جیسے بڑے پلیئرز کی پچزپر تنقید اور عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں منفی اپروچ کے طنز کا بھی جواب دے ڈالا ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے سوشل میڈیا کی ٹوئٹر سائٹ پر لکھا ہے کہ پاکستان کی فائٹ بیک کی صلاحیت پر کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔قومی ٹیم نے یہ بھی سیکھا ہے کہ عالمی نمبر ون ٹیم کو کیسے ہرایا جاسکتا ہے۔
میتھیو ہیڈن کے بعد دنیا کے نمبر ون بیٹر لبوشین بھی محمد رضوان کے دلداہ
کراچی میں 500 سے اوپر اور لاہور میں 300 سے زائد رنزکے تعاقب میں میچ کے 5 ویں روز کی بیٹنگ کے بارے میں یہ کہنا کہ دلیرانہ نہیں کھیلے،مضحکہ خیز بات ہے۔
رمیز راجہ نے اس ٹوئٹ سے 2 جواب دیئے ہیں کہ سیریز بہت ہی اچھی رہی ہے،اس لئے پچزپر بات مت کریں۔پاکستان کو دونوں میچز میں بڑے ہدف کا سامنا تھا،ایسے میں ٹیم نے زبردست فائٹ بیک کی،اس لئے اس پر قومی ٹیم کی دلیری کی بحث کرنا فضول سی بات ہے۔
کرک اگین کاماننا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی سیٹ کا تقاضا تھا کہ وہ یہی بولتے،اگر چیئرمین پی سی بی نہ ہوتے تو وہ خود اپنے آپ سے پوچھیں،اپنے رمیز سپیک چینل کو یاد کریں،تو کیا تب بھی وہ یہی بات کرتے،ہرگز نہیں۔
لاہور میں پاکستانی ٹیم کی منفی پلاننگ کی وجہ سے آسٹریلیا 115 رنز سے جیت گیا۔24 سال بعد یہاں ہونے والی سیریز بھی لے اڑا۔
ادھر قومی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز کی شادی ہوگئی ہے۔کائنات امتیاز نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ نکاح ہورہا ہے،اس موقع پر ملیئے،مسٹر اور مسز وقار الدین سے۔ساتھ لکھا ہے کہ سب کہیں،ماشااللہ۔