نئی دہلی،کراچی،کرک اگین رپورٹ
Image source :icc-cricket
رمیز کی 4 ملکی ٹی 20 کپ تجویز پر بھارت کا آفیشل رد عمل،ٹیسٹ کپتان باہر،شیڈول پر مصباح برہم۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی 4 ملکی کپ کروانے کی تجویز آئی سی سی پلیٹ فارم پر ڈسکس ہونے سے قبل بھارت نے قریب مسترد کردی ہے۔اس طرح مستقبل قریب میں اس کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کی مخالفت کے بعد آئی سی سی سے بھی اسے پذیرائی ملنا مشکل ہوگا۔
رمیز راجہ سالانہ 4 ملکی ٹی 20کپ کا منصوبہ لےآئے،بھارت بھی شامل،اہم پوائنٹس
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے لئے ایک تجویز تیار کی تھی کہ 4 ملکی چیمپئنز کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ سالانہ بنیادوں پر ہونا چاہئے۔پاکستان،بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے اس ایونٹ کو آئی سی سی اپنی نگرانی میں لے،اس کی آمدنی تمام رکن ممالک میں تقسیم کی جائے۔
کرکٹ حلقوں میں اس تجویز کو سراہا گیا تھا لیکن اب جب آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا وقت قریب آرہا ہے تو بھارتی بورڈ کی جانب سے اس کی مخالفت سامنے آگئی ہے۔سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی نگاہیں اپنی ہوم،اوے سیریز پر ہیں۔آئی سی سی کا سالانہ گلوبل ایونٹ بھی ہونا ہے۔ساتھ میں آئی پی ایل ونڈوز ہے۔پھر ہم باہمی ٹیسٹ سیریز کو اہمیت دینا چاہتے ہیں،اس لئے مختصر فارمیٹ کی گنائش دکھائی نہیں دیتی ہے۔بھارت اولمپکس میں کرکٹ کو دیکھنے کا خواہش مند بھی ہے۔
ادھر جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے کیوی کپتان کین ولیسمن باہر ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔انجری کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہے۔ردر فرڈ اور گرینڈ ڈی ہوم کو شامل کیا گیا ہے۔ٹکنر اور فلیچر نئے پلیئر کے طور پر آئے ہیں۔پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا 25 فروری سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔
ادھر پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پی سی بی پر کڑی تنقید کی ہے،انہوں نے اپنے ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ایک جانب 27 فروری کو پی ایس ایل کا فائنل ہوگا۔اس کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں ٹیسٹ میچ کیسے رکھ دیا گیا۔پاکستان کے ٹیسٹ اسٹارز محمد رضوان،بابر اعظم،شاہین آفریدی وغیرہ یکدم ٹیسٹ کی تیاری کیسے کرلیں گے۔پہلے ایک روزہ سیریز ہونی چاہئے تھی۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے شیڈول مین 3 مارچ اور اب 4 مارچ کو پہلا ٹیسٹ میچ رکھا گیا ہے۔