کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں کئی یاد گار لمحات دیکھنے کو ملے۔فیصلہ کن بلکہ کامیابی پر مہر ثبت کرنے والی شاداب خان کی وکٹ پر ملتان سلطانز کے بائولر نے جشن منانے سے معذرت کرلی،ٹینس ماحول میں دونوں جانب کا ڈریسنگ روم ٹینشن کا گھر بنا تھا لیکن ملتان سلطانز کے کپتان مسکرارہے تھے۔انہوں نے تو اس وقت کمال ہی کردیا جب فیلڈر نے آسان کیچ ڈراپ کیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کردی۔
پی ایس ایل یا آئی پی ایل،دنیا کی بہترین لیگ کا فیصلہ مائیکل وان نے سنادیا
پی ایس ایل 7 میں ملتان کی 4 جیت ہوگئی ہیں۔اب اس کی فائنل 4 میں رسائی قریب یقینی ہے۔کپتان محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں کے چرچے ہیں،فیلڈرز کی تبدیلی،بائولرز کا استعمال اور بروقت فیصلوں کے ساتھ سخت ماحول میں بھی وہ ثابت قدم رہتے ہیں۔ایسے ہی نظارے دیکھنے کو ملے۔
شاداب خان کی بیٹنگ کے وقت ماحول ٹینس تھا،اس سے قبل کیچ ڈراپ ہوا تو رضوان نے مسکراکر شاباش دے دی،ڈریسنگ روم میں سینئرکوچز پریشانی کی علامت بنے تھے ،شاداب آئوٹ ہونے کے بعد مایوس دکھائی دیئے لیکن رضوان ہر حال میں ایک موڈ میں نظر آئے۔
ادھر جب 19 ویں اوور کی پہلی2 بالز پر شاداب نے 9 رنز سمیٹ لئے تھے اور فتح 10 بالز پر 23 رنزکی دوری پرتھی تو شاداب خان رومان رئیس کی بال پر بائونڈری لائن پر کیچ ہوگئے،یہ میچ کی فیصلہ کن وکٹ تھی۔فٹبال کی دنیا کی طرح رومان رئیس نے بھی وکٹ کا جشن نہیں منایا،وہاں بھی کوئی کھلاڑی جب سابقہ کلب کے خلاف گول کرتا ہے تو خوشی نہیں مناتا،یہاں بھی سابق ٹیم کے خلاف رومان رئیس نے کچھ نہیں کیا۔