کرک اگین رپورٹ
بھارتی کپتان کی ایک بار پھر امپائر سے تکرار،اس بار بھی ریویو سبب بنا،فیصلہ حق میں نہ آنے پر امپائر سے تکرار شروع کردی،انگلی اٹھاکر انہیں ایل بی ڈبلیو دینے کا اصرار کرتے رہے۔
کوہلی کے سٹمپ پر نازیبا جملے،ربادا کو 3 ڈی میرٹ پوائنٹس ،فینز کی آئی سی سی کو ٹرول
کیپ ٹائون میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقا کی اننگ اعمتاد کے ساتھ جاری تھی،2 وکٹ پر 120 اسکور تھا۔92 رنز درکار تھے کہ ایسے میں ڈیئر ڈوسین کے خلاف وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کی اپیل ہوئی،کپتان قطعی طور پر ریویو کے لئے تیار نہیں تھے،وکٹ کیپر پنت کے بولنے پر ریویو کا اشارہ کیا۔
ریویو میں صاف دیکھا جاسکتا تھا کہ بال بیٹ سے نہیں لگی بلکہ بیٹ زوردار انداز میں زمین کو لگا ہے،ٹی وی امپائرز نے تسلی کے بعد ناٹ آئوٹ قرار دیا تو کوہلی پھر آگے بڑھے۔امپائر سے کہا کہ آئوٹ دیں،ساتھ میں انگلی کا اشارہ بھی کیا،امپائر نے نفی میں سر ہلاکر انہیں کچھ جواب دیا،کوہلی پھر بھی بولتے رہے ۔فیصلہ نہیں بدلا۔
ایک روز قبل تو کوہلی نے اسی معاملہ پر مائیک کے سامنے جھکتے ہوئے نازیبا کلمات کہے تھے،ساتھی پلیئرز بھی ساتھ مل گئے تھے۔آئی سی کی جانب سے تاحال ایکشن نہیں لیا گیا،اس کے باوجود کوہلی پر تنقید جاری ہے،ان کے ہم وط سابق کرکٹرز سمیت جنوبی افریقا ودیگر ممالک کے پلیئرز نے کوہلی کے فعل کو پچگانہ عمل قرار دیا ہے۔