| | | | | |

کوہلی کے سٹمپ پر نازیبا جملے،ربادا کو 3 ڈی میرٹ پوائنٹس ،فینز کی آئی سی سی کو ٹرول

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

File photo

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی کےبعد ٹوئٹر پر آئی سی سی کے حوالہ سے ٹرول جاری ے،صارفین نے آئی سی سی کے موجودہ کردار کو سامنے رکھتے ہوئے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ کیپ ٹائون ٹیسٹ کے تیسرے روز کی آڈیو،ویڈیو سننے ،دیکھنے کے بعد آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹر کاگیسو ربادا کو 3 ڈی میرٹ پوائنٹس جاری کئے جائیں،چنانچہ گرائونڈ میں جو کچھ بھی ہوا،اس کی ذمہ داری رباداپر عائد ہوتی ہے،اس لئے انہیں 3 ڈی میرٹ پوائنٹس جاری کئے جاتے ہیں۔

جمعرات کو کھیل کے تیسرے روز کے آخری سیشن میں امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو تبدیل ہونے پر بھارتی ٹیم اکھڑ گئی تھی،ڈین ایلجر کو ناٹ آئوٹ قرار دیئے جانے پر کوہلی نے باقاعدہ سٹمپ پر جاکر جھک کر مائیک کے سامنے منہ کیا اور کہا کہ فیصلے تبدیل ہورہے ہیں۔اس کے بعد باقی پلیئرز نے بھی ایسے جملے کسے کہ جن کا حاصل حصول ہی یہی تھا کہ

پورا جنوبی افریقا ایک جانب ہے،بے ایمانی اور بددیناتی کا مرتکب ہورہا ہے،بھارت کے 11 کھلاڑیوں کے خلاف پورے ملک نے اتحاد کیا ہے،اسے ہرانے کے لئے تیکنیکی بد دیانتی کی ہے،ڈی آر ایس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ اتنا بڑا جرم اور غلطی ہے کہ اس پر زیادہ سے زیادہ سزا 5 ڈی میرٹ پوائنتس کی بنتی ہے،اس کے لئے ویرات کوہلی سمیت متعدد پلیئرز پر جرمانہ بنتا ہے،چونکہ آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے،اس کی وجہ اس پر بھارتی تسلط اور غلبہ کی سمجھی جاتی ہے،اس لئے صارفین نے اس کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے مذاق اڑانا شروع کر رکھا ہے۔

ویرات کوہلی اور کھلاڑی آپے سے باہر، جنوبی افریقا پر بے ایمانی کے الزامات،مائیک پر نازیبا جملے

کیپ ٹائون ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی کھلاڑیوں نے جو کیا،اس کی تفصیل اوپر موجود لنک میں ملاحظہ فرمائیں،میچ رپورٹ بھی الگ سے ہے،اس کا لنک نیچے دیا جارہا ہے۔

کوہلی کا بزدلانہ کھیل بھارت کو لے ڈوبا،کیپ ٹائون ٹیسٹ اور سیریز پر پروٹیز کی گرفت

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *