ٹرینٹ برج۔کرک اگین رپورٹ ۔ فائنل ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کے 2 سٹارز باہر،ٹاس اپ ڈیٹ۔
ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی وسل بچ گئی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہو گیا ہے ۔ انگلینڈ کی کپتانی ایک بار پھر بین سٹوکس کر رہے ہیں لیکن وہ ٹاس ہار گئے ۔کیوی کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ سب سے بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ اوول ٹیسٹ جیتنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دو مرکزی ہیرو ٹیم سے باہر کر دیے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ آخری ٹیسٹ جیتنے والے اپنے دو اسٹار پرفارمرز میٹ ہنری اور گلین فلپس کے بغیر ہوگا۔
ہنری کف انجری کے ساتھ باہر ہیں جبکہ فلپس سائیڈ سٹرین کی وجہ سے باہر ہیں۔
