محمد عامر باقاعدہ برطانوی شہری بن گئے۔ جی ہاں۔ انہیں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر نے مقامی پلیئر کے طور پر سائن کر لیا ہے۔ وہ باقی ماندہ ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ میچز اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔
محمد عامر کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور ان کی وجہ سے انہیں ایک مخصوص پراسیس سے گزرنے کے بعد برطانیہ کا پاسپورٹ مل گیا ہے۔ یوں پاکستان کے 34 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر اب انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ میں مقامی پلیئر کے طور پر کھیلیں گے اور پاکستان کے لیے انہوں نے آخری بار 2024 میں نمائندگی کی تھی۔
پاکستان کے ایک اور کھلاڑی سفیان مقیم کو ڈربی شہر کاؤنٹی نے سائن کیا ہے۔
