مائونٹ مانگونائی،کرک اگین رپورٹ
Image Source Twitter
سال کا پہلا دن شروع ہوتے ہی 2022 کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی وسل بجے گی۔پاکستان ،خاص کر بنگلہ دیش میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جب تاریخ بدلے 3 گھنٹے ہی ہوئے ہونگے،نئے سال کی آمد کا بعض ممالک میں ابھی انتظار ہوا،وہاں ایسے میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوچکا ہوگا۔
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین 2 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم جنوری 2022 کو شروع ہوگا،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کا ہوم مقام ہو،بنگلہ دیش جیسی ٹیم ہو،اس سے کیا بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔
ایسے حالات میں تو اور بھی مایوس کن بات ہوگی کہ بنگلہ دیش تمام 9 ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔تمام فارمیٹ میں 32 بار ایک دوسرے کے سامنے آنے کے بعد بھی بنگلہ دیش وہاں نہیں جیتا ہے۔کیویز کا قلعہ پاکستان جیسا ملک آسانی سے فتح نہیں کرپاتا۔
اتنے برے حالات کے بعد بھی بنگلہ دییشی ٹیم 2017 کے ٹیسٹ دورے کی یاد تازہ کرنا چاہتی ہے۔جب ولنگٹن میں کھیلا گیامیچ وہ جیتنے کی پوزیشن میں آگئے تھے،یہ الگ بات ہے کہ اس سمیت وہ دونوں میچز ہارے تھے لیکن مقابلہ کی وجہ سے یاد گار تاریخ ہے،پھر آخری دن تک کی اچھی فائٹ ہے۔
وہ میچ 12 جنوری 2017 کو شروع ہوا تھا،بنگلہ دیش نے پہلی اننگ 595 رنز8 وکٹ پر ڈکلیئر کی۔کیوی ٹیم 539 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔مہمان ٹیم نے 56 رنزکی برتری لی،دوسری اننگ میں 160 پر آئوٹ ہوگئے۔یوں نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 217 رنزکا ہدف ملا جو اس نے 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔
بنگلہ دیشی کپتان کہتے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی کہ ہم ہارگئے تھے،اصل بات یہ تھی کہ ہم نے آخری لمحات تک فائٹ کی۔ہم اب بھی کریں گے
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،بنگلہ دیش کی پوزیشنب سے زیادہ کیویز کو اپنی فکر ہے،بھارت میں اس کی پہلی سیریز بناکسی کامیابی کے گزری تھی۔راس ٹیلرکی یہ آخری سیریز ہوگی۔