ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا بھی پاکستان کے پیچھے،کھڑے کھڑے ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کی پیروی کرلی۔ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کر ڈالیں۔اسی سری لنکن بورڈ نے ایک ماہ قبل جس ٹیم کا علان کیا ،اس میں شامل 4 پلیئرز اب ناقابل ضرورت بن گئے ہیں۔یہی کچھ پاکستان نے گزشتہ 2 روز میں کیا تھا جب جمعہ کو اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 اور ہفتہ کو ایک اور کرکے تعداد 4 کرلی۔پاکستان اور سری لنکا کے ایسے فیصلوں سے کمزوری،عدم پلاننگ کی عکاسی ہوتی ہے۔ساتھ میں کرکٹ بورڈز میں چلتی رسہ کشی کی تصدیق ہوتی ہے۔
ورلڈ ٹی 20کپ،عمر رسیدہ ٹیم کون،پاکستان کا کون سانمبر،زیادہ بوڑھا پلیئر کس کا
سری لنکن سلیکٹرز نےلاہیرو منڈا شکنو،نووان پردیپ،پراوین جے وکراما، اور کمنڈو مینڈس کو ڈراپ کردیا ہے۔پیتھم نشانکا،اکیلا دھننجایا،لاہیرو کمارا اور بینورا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن اسکواڈ کی قیادت دوشان شناکا کریں گے۔کرتھ اسالانکا،دشمناتھ چمیرا،کوشال پریرا،اوشکا فرنینڈو،لاہیرو کمارا،دینش چندی مل،راجا،پکاسا،ماہیش تھکاشنا،دھنن جایا ڈی سلوا،چمیکا کرونا رتنے،اکیلا دھنن جایا،نشانکا،ہاسارنگا اور فرنینڈو شامل ہیں۔ٹیم نے 18 اکتوبر سے ورلڈ کپ مہم شروع کرنی ہے۔اس سےقبل 2 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔
شعیب ملک بھی ورلڈ ٹی 20 کپ ٹیم میں آگئے،پی سی بی کا مکمل یو ٹرن