کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کی بدقسمتی پھر غالب،سری لنکا میں 30 سال بعد بھی ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا. سری لنکا نے 187 رنز سے میچ جیت کر 2 میچز کی سیریز میں برتری لے لی.
کینڈی میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز لوئر آرڈر نے زبردست مزاحمت کی لیکن 18 پر 6 وکٹ گنوانے والی ٹیم کی پورے روز کی مزاحمت قابل دید تھی.
مہمان ٹیم دوسری اننگ میں160 پر ڈھیر ہوگئی. اس نے پہلی باری میں 230 کئے تھے.
سری لنکا نے پہلی اننگ میں 386 اور دوسری اننگ میں 191 رنز 4 وکٹ پر بنائے تھے.
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے. سری لنکا کی اس میں پہلی جیت ہے.