سنچورین۔کرک اگین رپورٹ
Image Source.Twitter
سنچورین ٹیسٹ بارش کے بعد اپنی اصلی جوبن پر آگیا۔باکسنگ ڈے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ کا پہلا دن بیٹرز کے لئے سازگار رہا۔کے ایل راہول کی سنچری نے میچ اور پچ کا ایک تعارف دیا تھا۔اگلے روز بارش کے باعث ایک بال کا کھیل بھی ممکن نہ ہوا۔
آج منگل کو تیسرے دن۔ بھارت نے جب 272 رنز 3 وکٹ سے اننگ شروع کی تو ذہن میں بڑے اسکور کی سوچ تھی لیکن یہ کیا ۔272 سے 327 تک صرف 55 ہی اسکور بن پائے۔ساری 7 وکٹیں اڑگئیں۔یہ کریڈٹ پیسر لنگی نیگیڈی کے نام رہا۔انہوں نے 71 رنز کے عوض 6 وکٹیں اڑادیں۔کاگیسو ربادا نے 3 وکٹ کے لیے 72 اسکور دیئے۔کے ایل راہول 123 اور رہانے 48 کرکے نمایاں رہے۔
بھارتی اننگ 327 پر تمام کرکے پروٹیز نے میچ میں واپسی کی تھی لیکن بھارت نے اسے پھر رخصتی کا پروانہ تھمادیا۔
رخصتی کی وجہ یہ ہے کہ میزبان ٹیم خلاف توقع 197 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔بمراہ،شامی اور سراج نے ٹاپ آرڈر کے 4 مستند بیٹرز 32 کے قلیل مجموعہ پر آؤٹ کردیئے۔کپتان ڈین ایلجر ایک،ایڈن مارکرم 13 اور پیٹرسن 15 کرکے گئے۔ڈیئر ڈوسین 3 کے مہمان بنے۔5ویں وکٹ پر باووما اور ڈی کاک نے 72 رنز کی شراکت بناکر امیدیں روشن کیں۔یہ قیمتی شراکت چائے کے وقفہ سے قبل بھارتی گیند باز ٹھاکر نے ڈی کاک کو بولڈ کرکے توڑدی۔وکٹ کیپر 34 رنز کرسکے۔
محمد شامی نے 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل کیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھارت کے 5 ویں پیسر بنے۔
پروٹیز سائیڈ پھر سنبھل نہ سکی اور 197 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئ ۔باووما 52 کرنے میں کامیاب رہے۔رباڈاںے بھی 25 کی اہم اننگ کھیلی۔محمد شامی نے 44 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔بمراہ اور شردول ٹھاکر نے بھی 2،2 وکٹیں لیں۔بھارت کو 130 رنز کی سبقت مل گئی۔
بھارت کی دوسری اننگ شروع ہوچکی ہے۔کھیل ختم ہونے تک اس نے میانک اگر وال کے نقصان پر 16 اسکور بنالئے تھے۔اسکی مجموعی برتری 146 اسکور کی ہے۔9 وکٹیں باقی ہیں۔