سنچورین،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
بھارت نے سنچورین ٹیسٹ 113 رنز سے جیت لیا ہے،آخری روز جنوبی افریقا ٹیم 305رنزکے تعاقب میں صرف 191رنز پر ڈھیر ہوگئی۔امیدوں کے مرکز ڈین ایلجر77 کرکے گئے۔بھارت نے پہلے ہی سیشن میں 4 وکٹیں جلد ہی اڑادیں۔یہ اس مقام پر بھارت کی پہلی کامیابی بھی ہے۔بمراہ اور شامی نے 3،3 جب کہ سراج اور ایشون نے 2،2 وکٹیں لیں۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بھارتی ٹیم کے ایل راہول کی سنچری کی وجہ سے اپنی اننگ اچھی کرگئی۔دوسرا دن بارش کے نام رہا۔اگلے روز مہمان ٹیم 327 پر آئوٹ ہوگئی،اسی روز جنوبی افریقا ٹیم 197 کی مہمان ثابت ہوئی۔بھارت نے 130 رنزکی برتری کایوں فائدہ اٹھالیا کہ دوسری اننگ میں 174 پر آئوٹ ہوکر بھی اس نے305 رنزکا ہدف سیٹ کیا۔
جنوبی افریقا میں بھارتی ٹیم کبھی ٹیسٹ سیریز جیت نہیں سکی ہے،اس طرح 1992 کے بعد پہلی بار امید ہوئی ہے کہ اگلے 2 میچزمیں مقابلہ کرکے کارنامہ سرانجام دے۔