راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے سابق کپتان،موجودہ نائب کپتان سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت زیادہ محفوظ ہیں،خود کو بہتر ہاتھوں میں محسوس ہی نہیں کررہے ہیں۔دیکھ بھی رہے ہیں۔میں یہاں پہلی بار کھیل رہا ہوں،پریکٹس بھی ویسی نہیں ہے لیکن اب ہم اگلے 3 روز میں اچھی پریکٹس کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پیسرز بھی تیار ہیں،ہم نے گزشتہ روز وہاں آسٹریلیا میں پریکٹس کی۔میلبورن میں ہرقسم کی بالیں کھیلیں۔یہاں کے حالات اچھے ہیں۔سوشل میڈیا کی نیوز سے کوئی پریشانی نہیں۔پاکستان میں اچھی جگہ پر ہیں۔ہم کرکٹ سے پیار کرتے ہیں۔
سٹیون سمتھ نے یہ بھی کہا ہے کہ غیر ملکی کنڈیشنز اہم ہوتی ہیں۔اس سیریز میں پاکستان کے خلاف زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کروں گا۔
کراچی کی بجائے راولپنڈی سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز،آسٹریلیا کی چال یا پاکستان کی حماقت ،بڑا خطرہ
سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ کچھ اسپنرز ہیں۔ان کا فیصلہ کنڈیشنز اور وکٹ دیکھ کر کریں گے،اسی لئے یہ سب دیکھنا ہوگا۔
سٹیون سمتھ سے ان کے ملک سمیت پاکستان کے صحافیوں نے بھی سوالات کئے ہیں۔اسی سلسلہ کے ایک سوال کے جواب میں بولے کہ ماحول اچھا ہے۔پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہے۔خوشی ہے۔ٹیسٹ سیریز ہے۔تاریخی سیریز ہے۔مجھے مختلف ماحول اور مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کالطف آتا ہے۔چیلنجز قبول کرتا ہوں۔آگے دیکھ رہا ہوں۔
پاکستان کا اسکواڈ اچھا ہے۔پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلنا بھی چیلنج ہے۔پاکستان کا اسکواڈ بہتر ہے۔ہم انہیں ہرانے کی کوشش کریں گے۔
سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ میرا کام ہے کہ پرفارم کرنا،کھلاڑیوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا۔رضوان ،شاہین اور بابر کو کیسے قابو کرنا ہے،یہ تو وقت بتائے گا لیکن پلاننگ کرنا ہر ٹیم کا کام ہے۔
اسلام کی میزبانی ہے۔گزشتہ رات ہم نے باربی کیو کیا،کھانے اچھے ہیں۔شاہین اور حارث اچھے ہیں۔ان کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہوگا۔