| | | | | |

سٹیون سمتھ،محمد حفیظ اور محمد عامر کیوں برہم

 

کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر محمد عامر سوشل میڈیا پر ایک سوال پر بائونسر مارگئے۔سخت جواب دے دیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کو لے کر کسی نے سوال کیا تھا کہ جاری ٹیسٹ میچ پر آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے کہ یہ فکس تو نہیں ۔
اس پر لیفٹ ہینڈ پیسر نے جواب دیا کہ

مجھےلگتا ہے کہ تم مطمئن بے غیرت ہو۔
دوسری جانب محمد حفیظ نے کچھ صحافیوں کو مشورہ دیا ہے کہ یا تو میرے آخری انٹرویو کو مکمل طور پر پیش کرو یا پھر کچھ بھی نہیں۔سیاق وسباق سے کٹ کر بیان غلط بات یوگی۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 78 رنز کی اہم اننگ کھیلنے والے سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے مڈل میں آج کچھ فن کرنے کا موقع ملا۔اچھا لگا لیکن اپنی نان سینس شاٹ پر آؤٹ ہوگیا۔

اس طرح ان 3 افراد بلکہ بڑی شخصیات کی بات کا خلاصہ نکالا جائے تو ایک بات مشترک رہی۔تینوں ہی قدرے ناراض،ناخوش اور برہم دکھائی دیتے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 7وکٹ پر 449 اسکور بنائے ہیں۔اسے پاکستان کے پہلی باری کے 476 اسکور کو پورا کرنے کے لئے مزید 27اسکور درکار ہیں۔کل آخری روز کا کھیل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *